
فائل تصویر آئی اے این ایس
نیوزی لینڈ کی حکومت نے آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر یہود مخالف دہشت گردانہ حملے کے بعد یہودی برادریوں کے لیے سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن نے پیر کو اس کا اعلان کیا۔ یہ اعلان آسٹریلیا میں بونڈی بیچ پر ہوئے قتل عام کے بعد کیا گیا۔
Published: undefined
یہودی رہنماؤں سے نجی طور پر ملاقات کے بعد، وزیر اعظم کرسٹو فر لکسن نے اس حملے کو "انتہائی خوفناک اور وحشیانہ طور پر یہود مخالف" قرار دیا۔ انہوں نے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور دنیا بھر میں یہودی برادریوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
Published: undefined
کرسٹو فر لکسن نے کہا، "ہمارے معاشرے میں دہشت گردی اور نفرت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ کسی بھی قسم کا تشدد ناقابل قبول ہے، چاہے وہ یہودیوں یا کسی دوسرے مذہب کے لوگوں کو نشانہ بنایا جائے۔"
Published: undefined
نئے حفاظتی اقدامات کے حصے کے طور پر، نیوزی لینڈ کی پولیس پورے ملک میں سنیگاگ، اسکولوں اور عبادت گاہوں پر گشت کر رہی ہے۔ ریڈیو نیوزی لینڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق تشدد کے خدشات کے درمیان ہنوکا کی تقریبات اب سکیورٹی کے ساتھ بند علاقوں تک محدود کردی گئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined