فائل تصویر آئی اے این ایس
نیپال میں جنریشن زیڈ یعنی نیپالی نوجوان یا جینزی تحریک کے بعد وزیر اعظم نے استعفیٰ دے دیا ہے۔خبروں کے مطابق ایسے میں جنریشن زیڈ نے نیپال کی سابق چیف جسٹس سشیلا کارکی کو حکومت کا سربراہ بنانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
Published: undefined
71 سالہ سشیلا کارکی نیپال کی پہلی خاتون چیف جسٹس رہ چکی ہیں۔ انہوں نے 2016 میں نیپال کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن کر تاریخ رقم کی۔ کارکی کا دور تاریخی کامیابیوں اور سیاسی تنازعات سے بھرا رہا ہے۔ منعقدہ ایک ورچوئل میٹنگ میں 5,000 سے زیادہ نوجوانوں کے شامل ہونے کے بعد جنرل زیڈ کی پسند نیپال کی سابق چیف جسٹس سشیلا کارکی ملک کی اگلی وزیر اعظم بن کر ابھری ہیں۔
Published: undefined
کارکی نے عدلیہ میں شامل ہونے سے پہلے بطور استاد اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ سشیلا کارکی نے بنارس ہندو یونیورسٹی، انڈیا سے سیاسیات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے اپنے دور حکومت میں کئی جرات مندانہ فیصلے لیے۔ انہوں نے جرات مندانہ اور واضح فیصلے لئے ہیں، خاص طور پر سیاسی تنازعات اور سینئر وزراء کے معاملات میں۔
Published: undefined
کارکی 2006 کی آئین کی ڈرافٹنگ کمیٹی کا بھی حصہ تھے۔ 2009 میں، وہ نیپال کی سپریم کورٹ میں ایک ایڈہاک جج کے طور پر تعینات ہوئیں، اور بعد میں 2010 میں مستقل جج بن گئیں۔ 2016 میں، جولائی میں باضابطہ طور پر تعینات ہونے سے قبل انہوں نے مختصر وقت کے لیے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined