دیگر ممالک

تائیوان میں زلزلہ، 4 افراد ہلاک

تائیوان کے صدر جمہوریہ سائي انگ وین کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق صدر نے کابینہ اور متعلقہ وزارتوں کو ڈیزاسٹر ریلیف کا کام تیز کرنے کے لئے کہا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی تائیوان میں زلزلہ کے بعد کا خوفناک منظر

تائپئی: تائیوان کے ساحلی شہر هوالين میں گزشتہ روز آنے والے زبردست زلزلے میں 4 لوگوں کی موت ہو گئی، جس میں سینکڑوں دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔رپورٹوں کے مطابق تقریباً 145 افراد لاپتہ ہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زلزلے میں 225 افراد زخمی ہوئے ہیں۔تائیوان کے صدر جمہوریہ سائي انگ وین کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق صدر نے کابینہ اور متعلقہ وزارتوں کو ڈیزاسٹر ریلیف کا کام تیز کرنے کے لئے کہا ہے۔

Published: undefined

تصویر یو این آئی

امریکی ارضیاتی سروے نے کہا کہ تائیوان میں کل زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹرا سکیل پر 6.4 نانپی گئی تھی ۔ ادارے نے بتایا کہ اس کا مرکز سطح زمین سے ایک کلو میٹر نیچے تھا۔ زلزلے کے بعد کئی جھٹکے محسوس کئے گئے لیکن سونامی کی وارننگ نہیں دی گئی ہے۔ واضح ر ہے کہ تائیوان میں 2016 میں آنے والے زلزلے میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined