دیگر ممالک

لیبیا میں ایک لاکھ بیرل تیل نذر آتش

لیبیا کی سرکاری تیل کمپنی نیشنل آئل کارپوریشن نے آگ لگنے کی وجہ نامعلوم بتائی لیکن واها کے ایک ذرائع نے اس واقعہ کے پیچھے ایک ملی دہشت گرد تنظیم کاہاتھ بتایا ہے۔

فائل تصویر، سوشل میڈیا
فائل تصویر، سوشل میڈیا 

بن غازی: لیبیا میں دہشت گردوں نے الواها تیل کمپنی کی پائپ لائن میں کل آگ لگا دی جس کی وجہ سے یومیہ 70،000 بیرل سے 100،000 بیرل تیل نقصان ہونے کا اندازہ ہے۔

لیبیا کی سرکاری تیل کمپنی نیشنل آئل کارپوریشن (این او سی) نے ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دی ۔ این او سی نے آگ لگنے کی وجہ نامعلوم بتایا لیکن واها کے ایک ذرائع نے اس واقعہ کے پیچھے ایک ملی دہشت گرد تنظیم کاہاتھ بتایا ہے۔

Published: 22 Apr 2018, 9:08 AM IST

آگ شمال مغربی مرادا سے 21 کلومیٹر دور اسی علاقے میں لگی ہے جہاں گذشتہ دسمبر ماہ میں تیل پائپ لائن میں آگ لگی تھی۔ اس وقت بھی یومیہ 70،000 بیرل سے 100،000 بیرل کا نقصان ہوا تھا۔

لیبیا کے حکام نے بتایا کہ اس علاقے میں اسلامک اسٹیٹ کا اثر ہے۔ این او سی نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کا عملہ واقعہ کے مقام پر موجود ہیں اور آگ کو قابو میں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: 22 Apr 2018, 9:08 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Apr 2018, 9:08 AM IST