دیگر ممالک

جاپان کے وزیر اعظم شنجو آبے نے دیا استعفیٰ

ایسا دوسری بار ہے جب خراب صحت کی وجہ سے شنجو آبے کو اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا۔ اس سے قبل انھوں نے 2007 میں ایک سال تک دفتر میں رہنے کے بعد اپنا عہدہ چھوڑا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جاپان کے وزیر اعظم شنجو آبے نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جاپان کی میڈیا رپورٹ کے مطابق آبے خراب صحت کی وجہ سے کافی پریشان تھے اور اسی لیے انھوں نے یہ سخت قدم اٹھایا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ دو دنوں میں آبے دو مرتبہ ٹوکیو کے اسپتال میں جا چکے ہیں۔ خبروں کے مطابق آبے اپنی سالوں پرانی بیماری السریٹیو کولائٹس سے پریشان ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شنجو آبے استعفیٰ دینے اور اپنی بیماری کے بارے میں بتانے کے لیے پریس کانفرنس کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

اس درمیان جاپان کی برسراقتدار پارٹی کے مطابق شنجو آبے کی صحت ٹھیک ہے، لیکن اسپتال کے طویل دورے کو لے کر قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں کہ کیا وہ ستمبر 2021 میں اپنی مدت کار کے آخر تک عہدہ پر بنے رہ پائیں گے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ یہ دوسری مرتبہ ہے جب خراب صحت کی وجہ سے آبے کو اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا۔ اس سے قبل انھوں نے 2007 میں ایک سال تک دفتر میں رہنے کے بعد اپنا عہدہ چھوڑا تھا۔ وہ دوبارہ 2012 میں زبردست اکثریت کے ساتھ اقتدار میں واپس لوٹے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined