دیگر ممالک

روس کو الگ تھلگ کرنا ممکن نہیں، کوشش کرنے والے ملک اپنی معیشت کو نقصان پہنچا رہے: پوتن

پوتن نے کہا کہ عالمی معیشت کی موجودہ حالت ظاہر کرتی ہے کہ روس بہتر حال میں ہے، خوشحال معیشتیں 40 سال میں اپنی سب سے خراب شرح مہنگائی کے ساتھ بڑھتی بے روزگاری کا سامنا کر رہی ہیں۔

ولادیمیر پوتن، تصویر آئی اے این ایس
ولادیمیر پوتن، تصویر آئی اے این ایس 

یوکرین سے جاری جنگ کے درمیان روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش کر رہے ممالک دراصل صرف اپنی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ پوتن نے ساتھ ہی کہا کہ عالمی معیشت کی موجودہ حالت ظاہر کرتی ہے کہ روس بہتر حال میں ہے۔

Published: undefined

نیوز ایجنسی سنہوا کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو فرسٹ یوریشین اکونومک فورم کے مکمل اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے پوتن نے اپنی رائے پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ روس کو الگ تھلگ کرنا ممکن ہوگا اور جو ایسا کرنے کی خواہش ظاہر کر رہے ہیں وہ خود کو سب سے زیادہ نقصان پہنچائیں گے۔

Published: undefined

روسی صدر نے تذکرہ کیا کہ عالمی معیشت کی موجودہ حالت ظاہر کرتی ہے کہ روس کی حالت اس معاملے میں وقت کے مطابق ہے۔ انھوں نے کہا کہ خوشحال معیشیتیں 40 سالوں میں اپنی سب سے خراب شرح مہنگائی کے ساتھ ساتھ بڑھتی بے روزگاری کا سامنا کر رہی ہیں۔ پوتن نے ساتھ ہی کہا کہ یہ ایک سنگین ایشو ہے جو معاشی اور سیاسی رشتوں کے پورے نظام کو متاثر کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسے کئی ممالک ہیں جو ایک آزادانہ پالیسی چاہتے ہیں۔ کوئی بھی ملک اس عالمی عمل کو روکنے میں اہل نہیں ہوگا۔ اس کے لیے ضروری طاقت نہیں ہوگی اور پھر ایسا کرنے کی خواہش ختم ہو جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined