گرمی شروع ہوتے ہی موسم کا یوٹرن، 11 ریاستوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی

آئی ایم ڈی نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران 11 ریاستوں میں بارش اور تیز گرج چمک کے ساتھ آندھی کی وارننگ جاری کی ہے۔ اس دوران کچھ علاقوں میں 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

فروری کے آخری ہفتے میں جہاں ملک کے کئی حصوں میں گرمی نے دستک دے دی ہے وہیں موسم میں اچانک تبدیلی سے نئے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران 11 ریاستوں میں بارش اور تیز گرج چمک کے ساتھ آندھی کی وارننگ جاری کی ہے۔ اس دوران کچھ علاقوں میں 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ کسانوں کو خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے کیونکہ تیز ہوا اور بارش فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 23 فروری سے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، مشرقی مدھیہ پردیش، میگھالیہ، آسام، اروناچل پردیش، تلنگانہ، مغربی بنگال، اڈیشہ، چھتیس گڑھ اور انڈمان نکوبار جزائر میں بارش متوقع ہے۔ کئی مقامات پر گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے کا بھی اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ہماچل پردیش میں 23 فروری کو بارش متوقع ہے۔ چمبہ، کانگڑا، کلو، منڈی، کنور اور سرمور میں بارش کا امکان ہے۔ منالی اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔ منالی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 0 ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے اور کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔


اسی طرح اتراکھنڈ میں 23 اور 24 فروری کو بکھری بارش اور بالائی عاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ نینی تال، چمولی، رودرپریاگ، دہرادون اور اترکاشی میں بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ 15 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ دہرادون میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔

مشرقی مدھیہ پردیش کے ریوا، ستنا، شہڈول، منڈلا، بالاگھاٹ اور جبل پور میں23 فروری کو بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس دوران درجہ حرارت 1 سے 2 ڈگری تک گر سکتا ہے۔ وہیں بھوپال میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ ودربھ اور چھتیس گڑھ میں بھی آج بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دوسری طرف تلنگانہ میں 23 اور 24 فروری کو گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ کولکتہ، ہاوڑہ، ہگلی، 24 پرگنہ، مشرقی مغربی مدنی پور اور جنوبی بنگال کے جھارگرام میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔ دارجیلنگ، جلپائی گوڑی، کلمپونگ اور علی پور دوار میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔


دہلی کے لیے23  فروری کو بارش کا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ صبح 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیش کی گئی ہے گی جس سے ہوا کا معیار بہتر ہو سکتا ہے اوراے کیو آئی 150 سے کم ہو سکتا ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ اتر پردیش میں بھی 23 فروری کو موسم صاف رہے گا۔ لکھنؤ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سیلسیس دیکھا جا سکتا ہے۔ گورکھپور، پریاگ راج، کانپور، آگرہ، میرٹھ اور گوتم بدھ نگر سمیت کئی اضلاع میں گرمی بڑھے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔