دیگر ممالک

اسرائیل نے حماس کے خلاف شروع کیا ’آپریشن گیدون چیریٹس‘، شام سے واپس لائے گئے اسرائیلی جاسوس کے دستاویز

گزشتہ ہفتہ اسرائیلی ایئر فورس نے حماس کے 670 سے زائد ٹھکانوں کو ختم کر دیا۔ فوج اب غزہ میں خطروں کو کم کرنے، دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے اور اہم علاقوں پر کنٹرول کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر، آئی اے این ایس

 

حماس کو نیست و نابود کرنے کے لیے اسرائیل کی مہم مسلسل جاری ہے۔ اب اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے حماس کے خلاف اپنا نیا آپریشن ’گیدون چیریٹس‘ شروع کیا ہے۔ آئی ڈی ایف کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل نداو شوشانی نے ایک ویڈیو پیغام میں نئے آپریشن کے بارے میں اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ڈی ایف نے شمالی اور جنوبی غزہ میں آپریشن کو آگے بڑھایا ہے۔ 7 اکتوبر کے قتل عام کے بعد ہمارا مشن واضح ہے، اپنے یرغمالیوں کو واپس لانا اور حماس کی فوجی طاقت کو ختم کرنا۔ گزشتہ ہفتہ اسرائیلی ایئر فورس نے حماس کے 670 سے زائد ٹھکانوں اور غاروں کو ختم کر دیا۔ اسرائیلی فوج اب غزہ میں خطروں کو کم کرنے، دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے اور اہم علاقوں پر کنٹرول کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

Published: undefined

کرنل نداو شوشانی کے مطابق ہمارے مشن کے 4 مقاصد ہیں۔ پہلا عام شہریوں کو پہلے سے خبردار کر دینا کے خطرے سے دور رہیں، دوسرا میدانِ جنگ پر کنٹرول، تیسرا اسرائیلی شہریوں کی حفاظت اور چوتھا حماس کی قیادت اور قوت کو ختم کرنا۔ حماس کے تمام جنگجو مارے جا چکے ہیں، فضائیہ مسلسل درست اہداف پر حملہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس راتوں رات ختم نہیں ہوگا، لیکن ہم تب تک لڑیں گے جب تک حماس کا خطرہ ختم نہیں ہو جاتا اور ہمارے یرغمالیوں کو رہا نہیں کر دیا جاتا۔

Published: undefined

دوسری جانب شام میں 60 سال قبل پھانسی کی سزا پانے والے اسرائیلی جاسوس ایلی کوہن سے متعلق دستاویز اور ذاتی سامان واپس اسرائیل لائے گئے ہیں۔ وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ موساد آپریشن سے منسلک غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کے تعاون سے ایلی کوہن سے متعلق شام کے سرکاری ریکارڈ کو اسرائیل لایا گیا۔ اس میں ہزاروں ایسی معلومات تھیں، جنہیں شامی سیکورٹی فورسز نے دہائیوں سے اپنے پاس رکھا تھا۔ وزیر اعظم دفتر (پی ایم او) نے کہا کہ خصوصی آرکائیوز میں تقریباً 2500 اصلی دستاویزات، تصاویر اور ذاتی چیزیں شامل ہیں۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر کے ایک یہودی خاندان میں پیدا ہوئے ایلی کوہن 1960 کی دہائی کی شروعات میں موساد میں شامل ہوئے اور کامیل امین تھابٹ کے نام سے شام کی سیاسی قیادت کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوئے۔ 4 سالوں میں انہوں نے جو خفیہ معلومات حاصل کیں، اسے 1967 کی 6 روزہ جنگ میں اسرائیل کی کامیابی خاص طور سے ’گولان ہائٹس‘ پر قبضہ کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کا کریڈٹ دیا جاتا ہے۔ 18 مئی 1965 کو کوہن پر جاسوسی کے الزام میں شامی حکومت نے مقدمہ چلایا اور انہیں پھانسی دی گئی۔ اسرائیل کی مختلف حکومتوں اور موساد کی سالوں تک کی گئی کوششوں کے باوجود ان کی لاش کبھی برآمد نہیں ہو سکی۔ گزشتہ دنوں اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور موساد کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بارنیا کے درمیان میٹنگ کے دوران شام میں موجود کئی اصلی دستاوایزات اور ذاتی چیزیں ایلی کوہن کی بیوہ نادیہ کو پیش کی گئیں۔

Published: undefined

پی ایم او کے مطابق ان دستاویزات میں ایلی کوہن کے ذریعہ خود اپنی پھانسی سے کچھ گھنٹہ قبل لکھی گئی اصل وصیت بھی شامل ہے۔ ان کے ذاتی سامان میں دمشق میں واقع ان کے اپارٹمنٹ کی چابیاں، پاسپورٹ اور ان کے ذریعہ استعمال کیے گئے جھوٹے دستاویزات اور شام میں ان کی خفیہ سرگرمیوں کے دوران کی کئی تصاویر ملیں۔ ان میں سینئر شامی سرکاری اور فوجی افسران کے ساتھ ایلی کوہن کے دستاویزات بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

شامی خفیہ ایجنسیوں کے ذریعہ ان کے گھر سے جمع کی گئی رجسٹر اور ڈائریوں میں پائے گئے کئی ریکارڈز میں دیگر باتوں کے علاوہ اس مشن کی بھی اطلاع ملی جو انہیں موساد سے ملے تھے اور جنہیں خفیہ طور سے مکمل کیا جانا تھا۔ ان میں ایک منزل کی نگرانی کرنے کی گزارش اور قنیطرہ میں شامی فوجی ٹھکانوں پر خفیہ معلومات جمع کرنے کا مشن شامل ہے۔ ان سب میں اہم بات یہ ہے کہ برآمد کردہ بہت سارے دستاویزات میں کوہن کو دی گئی اصل سزا اور پھانسی دینے کا فیصلہ بھی شامل ہے۔ وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایلی کوہن کو ایک عظیم شخصیت اور ریاست کی تاریخ کا سب سے بڑا انٹیلی جنس ایجنٹ قرار دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کوہن کی بہادری نے 6 روزہ جنگ میں اسرائیل کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined