دیگر ممالک

ایران نے تین ممالک کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب میں امریکی سفارتکار میک کوئے کا کہنا تھا کہ امریکی اڈوں یا خطے میں امریکی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو سنگین نتائج ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ایران نے اسرائیل کی حمایت پر برطانیہ، فرانس اور امریکہ کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔ غیرملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی حمایت کرنے پر اڈوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

Published: undefined

اسرائیلی وزیر دفاع نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے میزائل حملے بند نہ کیے تو تہران جل جائے گا۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کے دفاع میں مدد کرے گا اور امریکی حکام کے حوالے سے خبروں میں کہا گیا ہے کہ امریکی افواج نے پہلے ہی ایرانی ڈرون اور میزائلوں کو مار گرانے میں مدد کی ہے کیونکہ وہ اسرائیل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

Published: undefined

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے بھی جمعہ کے روز کہا کہ ان کا ملک ایرانی انتقامی کارروائیوں کے خلاف اسرائیل کے دفاع میں مدد کرے گا۔ برطانیہ کی حکومت نے کہا ہے کہ اس کی افواج نے اسرائیل کو کوئی فوجی امداد فراہم نہیں کی ہے کیونکہ وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب میں امریکی سفارتکار میک کوئے کا کہنا تھا کہ امریکی اڈوں یا خطے میں امریکی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو سنگین نتائج ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined