فائل تصویر آئی اے این ایس
باغی افواج کی جانب سے بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے دو دن بعد، ہندوستان نے10 دسمبر کو شام سے 75 ہندوستانی شہریوں کو نکالا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد دمشق اور بیروت میں ہندوستانی سفارت خانوں نے انخلاء کے عمل کو مربوط کیا۔
Published: undefined
دیر رات جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، "حکومت ہند نے آج شام سے 75 ہندوستانی شہریوں کو حالیہ پیش رفت کے بعد نکالا ہے۔" اس نے کہا، "ان نکالے جانے والوں میں جموں و کشمیر کے 44 زائرین بھی شامل ہیں جو سیدہ زینب میں پھنسے ہوئے تھے۔ تمام ہندوستانی شہری بحفاظت لبنان پہنچ گئے ہیں اور دستیاب تجارتی پروازوں سے ہندوستان واپس جائیں گے"۔
Published: undefined
وزارت خارجہ نے کہا کہ حکومت بیرون ملک مقیم ہندوستانی شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ "شام میں رہنے والے ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دمشق میں ہندوستانی سفارت خانے سے رابطے میں رہیں"۔ وزارت خارجہ نے کہا، "حکومت صورتحال پر گہری نظر رکھے گی۔"
Published: undefined
شام کے باغی گروپوں نے لازمی سروس کے لیے بھرتی کیے گئے تمام فوجی اہلکاروں کے لیے عام معافی کا اعلان کیا ہے۔ ایک بیان میں، باغی گروپ کے ملٹری آپریشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا، "ہم لازمی سروس کے تحت تمام فوجی اہلکاروں کو عام معافی دیتے ہیں۔" انہیں تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے، اور ان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت ممنوع ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined