دیگر ممالک

خوشخبری! ٹرمپ ’کورونا ویکسین‘ کی سپلائی دیگر ممالک کو کرنے کے لیے تیار

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’جب کورونا کا ٹیکہ تیار ہوجائے گا تو ہم دنیا کے دیگر ممالک میں اس کی سپلائی کریں گے جیسے ہم نے وینٹی لیٹر اور دیگر ضروری اشیا کی کی تھی‘‘۔

ڈونالڈ ٹرمپ 
ڈونالڈ ٹرمپ  

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا ٹیکہ تیار ہونے پر امریکہ ممکنہ طور پر دیگر ممالک کو اسے فراہم کرائے گا۔ امریکی صدر نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ ’’جب کورونا کا ٹیکہ تیار ہوجائے گا تو ہم دنیا کے دیگر ممالک میں اس کی سپلائی کریں گے جیسے ہم نے وینٹی لیٹر اور دیگر ضروری اشیا کی کی تھی‘‘۔

Published: undefined

ایک رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کو اس سال کے آخر یا 2021 کے آغاز میں کورونا کا ٹیکہ تیار ہوجانے کی امید ہے۔ پیر کے روز قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کہا کہ امریکی سائنس دانوں نے بایوٹیکنالوجی کمپنی ماڈرن کی تیار کردہ ممکنہ ویکسین کے تیسرے مرحلے کی آزمائش شروع کردی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined