دیگر ممالک

میکرون کا محمود عباس سے حماس کو نکالنے اور فلسطینی اتھارٹی میں اصلاح کا مطالبہ

فرانس اور فلسطین کے صدور کی فون کال پر غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی ضرورت پر گفتگو ہوئی اور میکرون نے محمود عباس  سے اصلاح کا مطالبہ کیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

حماس کو "خارج" کریں اور فلسطینی اتھارٹی میں "اصلاح" کریں تاکہ دو ریاستی سیاسی حل کی طرف پیش رفت کیا جا سکے۔ فرانسیسی صدر نے محمود عباس کے ساتھ فون کال کے بعد پلیٹ فارم ’’ ایکس‘‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جنگ کے بعد کے دن کے لیے ایک فریم ورک تیار کرنا، حماس کو غیر مسلح کرکے غزہ کی پٹی سے خارج کرنا، ایک قابل بھروسہ حکمرانی کا نظام قائم کرنا اور فلسطینی اتھارٹی میں اصلاحات لانا ضروری ہے۔

Published: undefined

سرکاری فلسطینی خبر رساں ایجنسی ’’ وفا ‘‘ نے اطلاع دی ہے کہ محمود عباس نے میکرون کے ساتھ آج ایک فون کال میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ ایجنسی نے کہا کہ دونوں صدور نے جنگ بندی کی ضرورت، انسانی امداد کے داخلے کو تیز کرنے اور فلسطینی لوگوں کی ان کی سرزمین سے بے گھر ہونے کو مسترد کرنے پر زوردیا۔

Published: undefined

فلسطینی اپنی سرزمین پر موجود ہیں اور بین الاقوامی قانونی جواز پر مبنی دو ریاستی حل کو نافذ کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ بات چیت اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی طرف سے فلسطین کے معاملے پر میکرون کے موقف پر تنقید کے ایک دن بعد ہوئی ہے۔

Published: undefined

میکرون نے اعلان کیا تھا کہ فرانس کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عمل اگلے جون میں ہو سکتا ہے لیکن نیتن یاہو نے محسوس کیا کہ میکرون کے بیانات "سنگین غلطی" پر مبنی ہیں۔ ایک اور تناظر میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کایا کالس نے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن اب جو کچھ ہو رہا ہے وہ اپنا دفاع کرنے سے بالاتر ہے۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined