دیگر ممالک

امریکہ کے ٹیکساس میں سیلاب کا قہر، اب تک 15 بچوں سمیت 50 اموات، وزیر اعظم مودی کا اظہار غم

ٹیکساس کے لیفٹیننٹ گورنر نے بتایا ہے کہ ایک پرائیویٹ کرشچین سمر کیمپ مسٹک میں تقریباً 23 بچے ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ 14 ہیلی کاپٹر، 12 ڈرون اور 500 سے زیادہ لوگ کیمپ کے آس پاس تلاشی مہم چلا رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ٹیکساس میں سیلاب۔ ویڈیو گریب/یو ٹیوب</p></div>

ٹیکساس میں سیلاب۔ ویڈیو گریب/یو ٹیوب

 

امریکی ریاست ٹیکساس کے کیر کاؤنٹی میں سیلاب سے زبردست تباہی مچی ہے۔ یہاں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 50 پہنچ گئی ہے، جس میں 15 بچے بھی شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ 20 سے زیادہ بچے لاپتہ ہو گئے ہیں۔ یہ بچے گواڈالوپ ندی کے کنارے سمر کیمپ میں حصہ لینے کے لیے گئے تھے۔ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیکساس میں آئے تباہ کن سیلاب میں لوگوں کی جان جانے، خاص کر بچوں کی موت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’ٹیکساس میں آئے تباہ کن سیلاب میں لوگوں کی موت، خاص کر بچوں کی جان جانے کے بارے میں سن کر بہت صدمہ پہنچا ہے۔ امریکی حکومت اور غمزدہ خاندان کے تئیں ہماری ہمدردی۔‘‘

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق ٹیکساس کے لیفٹیننٹ گورنر ڈین پیٹرک نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ٹیکساس کے ایک پرائیویٹ کرشچین سمر کیمپ مسٹک میں تقریباً 23 بچے ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ اس کیمپ میں تقریباً 750 بچے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم سے کم 14 ہیلی کاپٹر، 12 ڈرون اور 500 سے زیادہ لوگ کیمپ کے آس پاس تلاشی مہم چلا رہے ہیں۔ اس دوران کئی نوجوانوں اور بچوں کو بچایا گیا ہے۔

Published: undefined

کیر کاؤنٹی کے شیرف لیری لئیتھا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس شدید سیلاب کی وجہ سے کاؤنٹی میں کم سے کم 50 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ جبکہ کئی لوگ ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ لئیتھا نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ کاؤنٹی میں اور بھی موتیں درج کی جا سکتی ہیں۔ کیروِلے سٹی منیجر ڈالٹن رائس نے کہا کہ ہم ابھی بھی فعال طور سے ان لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں جو باہر ہیں۔ انہیں مدد کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے) نیشنل ویدر سروس نے فلیش فلڈ کی وارننگ دی ہے۔ ندی کے کنارے رہنے والے لوگوں اور کیمپ میں رہنے والوں کے موبائل فون پر ایمرجنسی الرٹ بھی بھیجا گیا ہے۔ سروس نے یہ بھی انتباہ کیا ہے کہ گواڈالوپ ندی میں پانی کی ایک بڑی لہر آگے بڑھ رہی ہے جس سے سیلاب کی حالت مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

قومی موسم سروس نے بتایا کہ گواڈالوپ ندی کی آبی سطح کیر کاؤنٹی میں راتوں رات 7.5 فٹ (تقریباً 2.3 میٹر) سے بڑھ کر تقریباً 30 منٹ تک پہنچ گئی ہے۔ آن لائن ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ کاؤنٹی میں گواڈالوپ ندی کے تیزی سے بڑھنے کی وجہ سے کاریں، کیمپر اور موبائل گھر بہہ گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined