
فائل تصویر آئی اے این ایس
بنگلہ دیش حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے پیر کے روز اس بات کا اعادہ کیا کہ عام انتخابات بارہ فروری کو مقررہ وقت پرہی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے بے تاب ہیں، جنہیں پچھلی آمرانہ حکومت نے چھین لیا تھا۔
Published: undefined
پروفیسر یونس نے یہ بیان جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی سرجیو گور سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دیا۔ اس گفتگو بحث میں بنگلہ دیش اور امریکہ کے درمیان تجارتی اور ٹیرف مذاکرات، آئندہ عام انتخابات، ملک میں جمہوری تبدیلی کے عمل اور نوجوان سیاسی کارکن شریف عثمان ہادی کے قتل جیسے مسائل کا احاطہ کیا گیا۔
Published: undefined
ہندوستان میں امریکی سفیر سرجیو گور نے حالیہ ٹیرف مذاکرات میں پروفیسر یونس کی قیادت کی تعریف کی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان کوششوں سے بنگلہ دیشی اشیا پر امریکہ کے باہمی محصولات کو 20 فیصد تک کم کر دیا گیا ہے۔ امریکی خصوصی ایلچی نے شہید عثمان ہادی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ چیف ایڈوائزر نے صورتحال کو سنگین قرار دیا۔
Published: undefined
پروفیسر یونس نے کہا کہ معزول آمرانہ حکومت کے حامی مبینہ طور پر انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کر رہے ہیں، اور ان کا مفرور رہنما تشدد کو ہوا دے رہا ہے۔ تاہم، انہوں نے زور دے کر کہا کہ عبوری حکومت کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ "انتخابات میں تقریباً 50 دن باقی ہیں، ہم آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کرانا چاہتے ہیں اور اسے یادگار بنانا چاہتے ہیں۔" کال کے دوران مشیر تجارت شیخ بشیر الدین، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر خلیل الرحمن، اور ایس ڈی جی کوآرڈینیٹر اور سینئر سیکرٹری لامیا مرشد بھی موجود تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined