دیگر ممالک

امریکہ: ٹرمپ نے 716 ارب ڈالر کے ریکارڈ دفاعی بجٹ پر دستخط کیا

نئے ٹینک، زیادہ جنگی طیارے، م‍زید بحری جہاز اور ایک خلائی فوج کی تشکیل کے عمل کا آغاز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دفاعی شعبے میں اگلے برس کے لیے 716 ارب ڈالر کے ریکارڈ بجٹ کو منظوری دے دی ہے۔

716 ارب ڈالر کے ریکارڈ دفاعی بجٹ سے متعلق دستاویز پر دستخط
716 ارب ڈالر کے ریکارڈ دفاعی بجٹ سے متعلق دستاویز پر دستخط 

امریکی دارالحکومت واشنگٹن سے منگل چودہ اگست کی صبح ملنے والی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 2019ء کے لیے ملکی دفاعی بجٹ کی دستاویز پر دستخط نیو یارک سے قریب 400 کلومیٹر شمال مغرب کی طرف واقع فورٹ ڈرم نامی امریکی فوجی اڈے پر کیے۔

Published: undefined

ٹرمپ نے اگلے برس کے لیے دفاعی اخراجات سے متعلق اس قانونی دستاویز پر دستخط کرنے کے بعد کہا، ’’یہ بجٹ ہماری فوج اور ہمارے فوجیوں کی جدید تاریخ میں اہم ترین سرمایہ کاری ہے۔‘‘ روئٹرز کے مطابق ان رقوم سے دیگر شعبوں کے علاوہ امریکی فوج کے پرانے ٹینکوں، جنگی طیاروں اور پرانے بحری جہازوں کی جگہ زیادہ جدید ماڈل متعارف کرائے جائیں گے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ امریکی فوج کی نفری میں انہی رقوم سے مزید پندرہ ہزار چھ سو فوجیوں کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔ آئندہ برس کے لیے اب قانون کی شکل اختیار کر جانے والے اس دفاعی بجٹ کے مطابق امریکی فوج کے اہلکاروں کی تنخواہوں میں 2019ء سے 2.6 فیصد کا اضافہ بھی کر دیا جائے گا۔

Published: undefined

ترکی کو جنگی طیاروں کی فراہمی پر پابندی

Published: undefined

نیوز ایجنسی ڈی پی اے نے لکھا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دستخطوں کے بعد آئندہ برس کے لیے جو سالانہ امریکی دفاعی بجٹ اب قانون بن گیا ہے، اس میں مغربی دفاعی تنظیم نیٹو کے ایک اہم رکن ملک ترکی کو جنگی طیارے فراہم کرنے پر پابندی بھی لگا دی گئی ہے۔

Published: undefined

دفاعی بجٹ سے متعلق اس قانون کے تحت ترکی کو امریکا کی طرف سے آئندہ ایف پینتیس طرز کے جدید ترین جنگی طیاروں کی ترسیل ممنوع ہو گی۔ اس پابندی کی وجہ امریکا اور ترکی کے مابین ایک دوسرے کے روایتی حلیف ہونے کے باوجود اس وقت پائی جانے والی وہ شدید کشیدگی ہے، جس کا سبب ترکی میں ایکی امریکی پادری کی گرفتاری بنی ہوئی ہے۔

Published: undefined

اس امریکی پادری کا نام اینڈریو برنسن ہے اور اسے ترکی میں اپنے خلاف دہشت گردی کے الزامات کا سامنا ہے۔ امریکا اپنے اس شہری اور کلیسائی شخصیت کی رہائی کے لیے کئی مرتبہ ترکی سے براہ راست مطالبے کر چکا ہے، جن پر عمل درآمد نہ کیے جانے کی وجہ سے واشنگٹن نے ترکی کے خلاف متعدد اقدامات بھی کیے ہیں۔

Published: undefined

انہی میں سے ایک صدر ٹرمپ کی وہ حالیہ ٹویٹ بھی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’ترکی اور امریکا کے تعلقات اس وقت اچھے نہیں ہیں۔‘‘ اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک فولادی مصنوعات کی امریکا درآمد پر اضافی محصولات بھی عائد کر دیے تھے۔ اسی وجہ سے گزشتہ کئی ماہ سے اپنی قدر میں کمی کا سامنا کرنے والی ترک کرنسی لیرا کی قدر گزشتہ ہفتے صرف ایک دن میں قریب 20 فیصد کم بھی ہو گئی تھی۔ اس بجٹ قانون کے تحت صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے روس کے ساتھ فوجی شعبے میں تعاون کو بھی محدود کر دیا ہے۔

Published: undefined

امریکی خلائی فوج کے قیام کا منصوبہ

Published: undefined

فورٹ ڈرم کے امریکی فوجی اڈے پر بجٹ قانون پر دستخط کرنے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی ’اسپیس فورس‘ کے قیام کے اپنے منصوبے کا دفاع کرتے ہوئے یہ بھی کہا، ’’آسمانوں، زمین اور سمندروں کی طرح خلا بھی اب ایک میدان جنگ بن چکا ہے۔‘‘ امریکی صدر کے مطابق ’’ہم اپنی اس اسپیس فورس کو امریکی دفاعی افواج کا چھٹا بازو اور خلا میں امریکا کے اپنے حریف ممالک پر عسکری غلبے کو یقینی بنائیں گے۔‘‘

Published: undefined

روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق ٹرمپ کا 716 ارب ڈالر (627 ارب یورو) کا یہ سالانہ دفاعی بجٹ اپنی مالیت میں ریکارڈ حد تک زیادہ ہے لیکن واشنگٹن میں عسکری اور بین الاقوامی علوم کے مرکز کے مطابق عملی طور پر ٹرمپ کے پیش رو اوباما کے پہلے دور صدارت کے شروع کے تین برسوں کے دوران پیش کیے گئے تینوں سالانہ دفاعی بجٹ اپنی اپنی مالیت میں 2019ء کے ڈیفنس بجٹ سے زیادہ تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined