نائٹ کلب کی گری ہوئی چھت کا ملبہ، ویڈیو گریب
8 اپریل کو ڈومنیکن ریپبلک واقع ایک نائٹ کلب میں پیش آئے خوفناک حادثہ میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 100 کے پار ہو گئی ہے۔ یہ حادثہ سینٹو ڈومنگو واقع ایک منزلہ جیٹ سیٹ نائٹ کلب میں پیش آیا تھا، جس نے وہاں افرا تفری پیدا کر دی تھی۔ بڑی تعداد میں لوگ ملبہ کے نیچے پھنس گئے تھے اور اب بھی لاشوں کا نکلنا جاری ہے۔ اس حادثہ میں تقریباً 160 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
نائٹ کلب میں جب یہ حادثہ پیش آیا تو اس وقت میرینگیو کنسرٹ چل رہا تھا۔ اس کنسرٹ میں کئی سیاسی لیڈران، اتھلیٹ اور دیگر اہم ہستیوں نے شرکت کی تھی۔ زخمیوں میں کچھ اہم شخصیات بھی شامل ہیں، جن کا علاج قریبی اسپتالوں میں چل رہا ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے ڈائریکٹر جوان مینوئل مینڈیز نے تازہ صورت حال کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بچاؤ ٹیم ملبہ میں دبے ممکنہ زندہ لوگوں کی تلاش کر رہی ہے۔ انھوں نے یہ بھی مطلع کیا کہ حادثہ کے تقریباً 12 گھنٹے بعد بھی کنکریٹ کے بلاکس کو ہٹانے اور ڈریلنگ کر ملبہ میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔
Published: undefined
اس حادثہ میں ڈومنیکن ریپبلک کے مشہور ایم ایل بی پچر آکٹیویو ڈوٹیل اور بیس بال کھلاڑی ٹونی اینرک بلینکو کیبریرا کی موت ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ میرینگیو گلوکار روبی پیریز کی تلاش فی الحال جاری ہے، جو حادثہ کے وقت سے ہی لاپتہ ہیں۔ اس حادثہ کے بعد ڈومنیکن ریپبلک کے صدر لوئس ابیناڈر نے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہم بچاؤ و راحت کاری کے عمل میں مصروف ہیں۔ ہر بات کی جانکاری لی جا رہی ہے۔‘‘ لوئس ابیناڈر نے خود بھی جائے حادثہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور لوگوں سے ملاقات کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined