دیگر ممالک

برطانوی وزیر اعظم رِشی سُنک نے متنازعہ بیان دینے والی وزیر داخلہ بریورمین کو کیا برخاست

سویلا بریورمین نے لندن پولیس پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے فلسطینی حامی مظاہرین کے تئیں بہت نرمی والا رویہ اختیار کیا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے اس بیان سے دایاں محاذ مظاہرین لندن کی سڑکوں پر نکلے

<div class="paragraphs"><p>سویلا بریورمین (دائیں) اور رِشی سُنک (بائیں)</p></div>

سویلا بریورمین (دائیں) اور رِشی سُنک (بائیں)

 

برطانیہ کے وزیر اعطم رِشی سُنک نے اکثر متنازعہ بیانات سے سرخیوں میں رہنے والی وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو برخاست کر دیا ہے۔ بریورمین نے حال ہی میں اپنے ایک مضمون میں لندن پولیس پر فلسطینی حامی ہونے کا سنسنی خیز الزام لگا دیا تھا جس پر تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی وزیر اعظم سُنک پر انھیں ہٹانے کا دباؤ بڑھ گیا تھا۔ اس کے علاوہ سُنک نے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو اپنی کابینہ میں وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم رِشی سُنک نے اپنی کابینہ میں پیر کے روز رد و بدل کرتے ہوئے ہند نژاد وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو عہدہ سے ہٹا دیا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں حال میں ہوئے فلسطین حامی احتجاجی مظاہرہ کی پولیسنگ کی تنقید کرنے والے ایک مضمون کے بعد بریورمین تنازعات کا شکار ہو گئی تھیں۔ انھوں نے لندن کی پولیس پر فلسطین حامی ہونے کا الزام لگا دیا تھا۔

Published: undefined

دراصل گزشتہ ہفتے ہفتہ کے روز لندن میں فلسطین کی حمایت میں ایک عظیم الشان مظاہرہ کا انعقاد ہوا تھا، جس میں ہزاروں لوگوں کی بھیڑ امنڈ پڑی تھی۔ اس واقعہ سے سویلا ناراض تھیں۔ انھوں نے اپنے ایک مضمون میں لندن پولیس کے فلسطین حامی احتجاجی مظاہرہ کو دبانے کے طریقوں پر سوال اٹھاتے ہوئے رِشی سنک کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انھوں نے لندن پولیس پر الزام لگایا تھا کہ پولیس فلسطین حامی مظاہرین کے تئیں بہت نرم رویہ اختیار کر رہی ہے۔

Published: undefined

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کے اسی مضمون کے سبب دایاں محاذ مظاہرین لندن کی سڑکوں پر اترنے کے لیے حوصلہ پائے تھے۔ لندن کی سڑکوں پر احتجاجی مظاہرہ بڑھتا دیکھ کر وزیر اعظم رِشی سُنک پر دباؤ بڑھتا جا رہا تھا کہ وہ سویلا پر کارروائی کریں۔ اسی ضمن میں آج کابینہ رد و بدل کے وقت سویلا کو برخاست کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

Published: undefined

اس درمیان آج کی کابینہ رد و بدل میں مزید ایک حیران کرنے والا فیصلہ لیتے ہوئے وزیر اعظم رِشی سُنک نے ملک کے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو ملک کا نیا وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بریگزٹ تنازعہ میں کیمرون کو اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔ وزیر خارجہ بنائے جانے پر کیمرون نے سُنک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے موجودہ عالمی اتھل پتھل کے درمیان ملک کے مفاد کو آگے رکھتے ہوئے خارجہ پالیسی کو آگے بڑھانے کی بات کہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined