دیگر ممالک

بنگلہ دیش: مہر افروز کے بعد اداکارہ سوہانا صبا کے خلاف بھی ایکشن، پوچھ تاچھ کے لیے پولیس نے حراست میں لیا

ڈھاکہ میٹرو پولیٹن پولیس کے ڈپٹی کمشنر محمد ولبر رحمان نے اداکارہ سوہانا صبا سے پوچھ تاچھ کیے جانے سے متعلق تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل اداکار و ہدایت کار مہر افروز کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>بنگلہ دیشی اداکارہ سوہانا صبا، تصویر ایکس،&nbsp;<a href="https://x.com/somoytv">@somoytv</a></p></div>

بنگلہ دیشی اداکارہ سوہانا صبا، تصویر ایکس، @somoytv

 

بنگلہ دیش میں اتھل پتھل والا ماحول جاری ہے۔ کبھی تشدد کے واقعات سامنے آتے ہیں، تو کبھی معروف شخصیات کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی جاتی ہے۔ گزشتہ دنوں مشہور و معروف اداکارہ و ہدایت کار مہر افروز کو حراست میں لیا گیا تھا، اور اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ اداکارہ سوہانا صبا کو بھی پوچھ تاچھ کے مقصد سے پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انھیں 6 فروری کو حراست میں لیا گیا اور سوال و جواب کے لیے ڈٹیکٹیو برانچ دفتر لے جایا گیا۔

Published: undefined

ڈھاکہ میٹرو پولیٹن پولیس کے ڈپٹی کمشنر محمد ولبر رحمان نے اداکارہ سوہانا صبا سے پوچھ تاچھ کیے جانے سے متعلق تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل اداکارہ و ہدایت کار مہر افروز شان کو ڈھاکہ کے دھن منڈی علاقہ میں ان کی رہائش سے حراست میں لیا گیا تھا۔ مہر کے تعلق سے ڈٹیکٹیو برانچ کے چیف رضاء الکریم ملک نے کہا تھا کہ مہر کو ملک کے خلاف سازش کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ انھیں منٹو روڈ پر موجود ڈٹیکٹیو برانچ کے دفتر لے جا کر پوچھ تاچھ ہوئی۔

Published: undefined

سوہانا صبا کے تعلق سے ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ انھیں کس الزام میں حراست میں لیا گیا ہے، یا پھر کس طرح کی پوچھ تاچھ ان سے کی جا رہی ہے۔ ایک طرف سوہانا سے پوچھ تاچھ ہو رہی ہے، تو دوسری طرف مہر سے بھی پوچھ تاچھ کا سلسلہ ختم نہیں ہوا ہے۔ اس درمیان مہر کے خلاف عوام کی ناراضگی بھی دیکھنے کو ملی ہے۔ ایک مشتعل بھیڑ نے مہر کی رہائش کو نذرِ آتش کر دیا اور ان کے والد محمد علی کے گھر پر بھی آگ لگا دی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined