دیگر ممالک

آرمینیا کے میزائل حملے میں 12 افراد ہلاک: آذربائیجان

آذربائیجان میں اب تک 60 شہریوں کی موت ہوئی اور 270 لوگ زخمی ہوئے ہیں،1704 مکان تباہ ہوئے ہیں اور قریب 90 کمپلیکس اور عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔

فائل تصویر سوشل میڈیا بشکریہ نیشنل ہیرالڈ
فائل تصویر سوشل میڈیا بشکریہ نیشنل ہیرالڈ 

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جاری جھڑپوں کے درمیان آذربائیجان نے کہا ہے کہ آرمینیا نے ملک کے دوسرے بڑے شہر گنجہ میں میزائل سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔

Published: undefined

آذربائیجان کے صدر کے معاون معتمد حکمت حاجیف نے کہا کہ"بیلسٹک میزائل آرمینیا سے فائر کیا گیا تھا اور جس میں گنجہ شہر کو نشانہ بنایا گیا جو تنازعہ کے علاقے سے بہت دور ہے"۔ انہوں نے بتایا کہ ہنگامی امدادی دستہ کے اہلکار ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لئے جد وجہد کررہے ہیں۔ اس دوران پراسکیوٹر جنرل جائے وقوعہ پر موجود تھے۔

Published: undefined

دریں اثناء، آرمینیا کی وزارت دفاع کے ترجمان آرٹروون نے بیلسٹک میزائل حملے کی تردید کرتے ہوئے، آزربائیجان پر پہاڑی شہر اسٹیفنکارٹ سمیت ناگورنو کے اندر کچھ علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھنے کا الزام عائد کیا۔

Published: undefined

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ "آذربائیجان نے 11 اکتوبر کو جنگ بندی کے باوجود گولہ باری کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی"۔ دوسری جانب آذربائیجان نے بھی آرمینیا پر 11 اکتوبر کو گنجہ شہر میں گولہ باری کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جس میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Published: undefined

آذربائیجان کے 60 لوگوں کی موت

Published: undefined

ارمینیا اور آذربائیجان کے درمیان نارگورنو - کراباخ کی لڑائی کی شروعات سے لے کر اب تک 60 آذربائیجان شہریوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ 270 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ملک کے استغاثہ جنرل دفتر نے ہفتے کو یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

ایک سرکاری ویب سائٹ پر شائع ایک انفوگرافک کے مطابق،’’ آذربائیجان میں اب تک 60 شہریوں کی موت ہوئی اور 270 لوگ زخمی ہوئے ہیں،1704 مکان تباہ ہوئے ہیں اور قریب 90 کمپلیکس اور عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined