
بنگلہ دیش میں حالات دن بہ دن بگڑتے جا رہے ہیں۔ بھیڑ کے ذریعہ پھر ایک ہندو شخص کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ مہلوک کی شناخت امرت منڈل عرف سمراٹ کی شکل میں ہوئی ہے۔ راج باڑی کے پانگشا علاقہ میں پیش آئے اس قتل واقعہ سے متعلق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ جبراً وصولی سے جڑا معاملہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جبراً وصولی کے الزام میں بھیڑ نے امرت منڈل کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔
Published: undefined
’ڈیلی اسٹار‘ کی ایک رپورٹ کے حوالہ سے ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی نیوز‘ نے لکھا ہے کہ پولیس کے مطابق دیہی عوام نے 24 دسمبر کو امرت منڈل پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد انتظامیہ موقع پر پہنچی۔ پولیس نے امرت منڈل کے ایک ساتھی محمد سلیم کو حراست میں بھی لیا ہے۔ اس کے پاس سے ایک پستول سمیت کچھ دیگر اسلحے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
پولیس کا کہنا ہے کہ امرت منڈل نے مبینہ طور پر ’سمراٹ واہنی‘ نام سے ایک تنظیم تشکیل دی تھی اور آس پاس کے علاقوں میں جبراً وصولی کا عمل انجام دیتا تھا۔ وہ عوامی لیگ حکومت کے دوران ہندوستان بھاگ گیا تھا، لیکن حال ہی میں پھر سے بنگلہ دیش آیا تھا۔ پولیس کے مطابق امرت منڈل کے خلاف قتل سمیت دو معاملے درج تھے۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو بتایا کہ امرت منڈل مبینہ طور پر ایک جرائم پیشہ گینگ چلا رہا تھا۔
Published: undefined
موصولہ اطلاع کے مطابق امرت منڈل اسی گاؤں کا رہنے والا تھا، جہاں اسے پیٹ پیٹ کر مارا گیا۔ یہ بھی بات سامنے آئی ہے کہ امرت حسین ڈانگا کے پرانے بازار علاقہ میں ایک شخص کے گھر گیا اور تاوان کا مطالبہ کیا۔ جب اس نے تاوان دینے سے انکار کر دیا تو سمراٹ واہنی کے دیگر اراکین 24 دسمبر کو اس کے گھر میں گھس گئے۔ گھر کے مالک وہاں نہیں ملے تو مالک کے بیٹے کو مارنے لگے۔ تبھی گھر کے لوگ ’چور چور‘ کہہ کر شور مچانے لگے اور گاؤں والوں کو جمع کر لیا۔ پھر سبھی نے مل کر امرت منڈل کی پٹائی کر دی، جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔ اس کے ایک ساتھی کو بھی لوگوں نے پکڑ لیا۔ پولیس نے امرت منڈل کو سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا، لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined