
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ / آئی اے این ایس
کچھ ماہ قبل تک امریکہ اور افریقی ملک نائیجیریا کے رشتوں میں تلخی دیکھنے کو مل رہی تھی، لیکن اب اچانک حالات بدلے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ امریکہ نے نائیجیریا کے ساتھ تقریباً 2.1 ارب ڈالر (تقریباً 1.6 ارب پاؤنڈ) کے ہیلتھ ڈیل پر دستخط کیا ہے۔ اس پیسے کا استعمال ایچ آئی وی، ٹی بی، ملیریا، پولیو جیسی بیماریوں سے نمٹنے کے ساتھ ہی ماں اور نوزائیدہ بچہ کی صحت کو بہتر بنانے میں ہوگا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ کچھ دنوں پہلے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نائیجیریا پر طرح طرح کے الزامات عائد کر رہے تھے۔ الزامات اور بیان بازیوں کا سلسلہ آگے بڑھ کر دھمکیوں تک بھی پہنچ گیا تھا۔ امریکی صدر نے نائیجیریا پر الزام عائد کیا تھا کہ وہاں عیسائیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور حکومت آنکھیں موندے بیٹھی ہے۔ انھوں نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ اگر حالات نہیں بدلے تو امریکہ سخت کارروائی کر سکتا ہے۔ لیکن اب تصویر بالکل برعکس ہے۔ اب واشنگٹن نائیجیریا کے ساتھ اربوں ڈالر کا معاہدہ کر لیا ہے۔ حالانکہ یہ معاہدہ بلاشرط نہیں ہے۔ معاہدہ کے اصول و ضوابط میں صاف لکھا ہے کہ نائیجیریا کو عیسائی طبقہ کی سیکورٹی پر خاص توجہ دینی ہوگی اور عیسائی نظریات والے اداروں کو فروغ دینا ہوگا۔
Published: undefined
جہاں تک نائیجیریا کی بات ہے، اس نے ٹرمپ کے الزامات کو سرے سے خارج کر دیا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ ملک میں تشدد کسی ایک مذہب کے خلاف نہیں ہے، بلکہ شدت پسند گروپ ہر کسی کو نشانہ بنا رہے ہیں، چاہے وہ عیسائی ہوں یا مسلم۔ چونکہ امریکہ نے نائیجیریا کے ساتھ ہیلتھ ڈیل پر دستخط کر دیا ہے، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اب نرمی والا رخ اختیار کر رہا ہے۔ نائیجیریا نے بھی کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک کشیدگی اب کافی حد تک کم ہو گئی ہے اور دونوں ممالک کے رشتے مضبوط ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined