
ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای / آئی اے این ایس
ایران میں جاری شدید احتجاجی مظاہروں کے درمیان رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکہ اور اسرائیل کو اس کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور دونوں ہی ممالک کو سخت تنبیہ کی ہے۔ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ہم اپنی حد کبھی نہیں بھولتے، لیکن اگر کوئی ہم پر حملہ کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے اس کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران میں ضرورت پڑنے پر داخل ہونے کی کوشش کرنے کی بات کہی ہے۔
Published: undefined
دراصل امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی نئی نہیں ہے، اور اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکی صدر ایران میں ہو رہے احتجاجی مظاہروں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ موجودہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے جمعہ کی نماز کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’اسرائیل اور امریکہ بڑی سازش میں مصروف ہے، لیکن اس کی سازش کامیاب نہیں ہو پائے گی۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ایران کے لوگ اس سازش کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ ہم امریکہ کے آگے جھکنے والے نہیں ہیں۔‘‘
Published: undefined
اپنے خطاب کے دوران آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا ذکر کرتے ہوئے اپنے عزائم بھی سامنے رکھے۔ انھوں نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کو اپنے ملک پر توجہ دینی چاہیے۔ ان کے دباؤ میں ایران پیچھے ہٹنے والا نہیں ہے۔ سپریم لیڈر نے یہ بھی کہا کہ ایران ایک خود مختار ملک ہے۔ اگر کوئی غفلت میں ہے تو ہم پر حملہ کر کے دیکھ لے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined