
فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
ایران نے ایک ایسے شخص کو پھانسی دی ہے، جس پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام تھا، جیسا کہ ہفتہ کے روز ایران کی عدالتی ویب سائٹ "میزان آن لائن" نے رپورٹ کیا۔
Published: undefined
رپورٹ میں کہا گیا کہ عقیل کشاورز کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے، اس ادارے کے ساتھ رابطہ اور تعاون کرنے اور فوجی و سیکیورٹی مقامات کی تصاویر لینے کے الزامات پر پھانسی دی گئی، جس کا حکم اعلیٰ عدالت کی منظوری اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد نافذ کیا گیا۔
Published: undefined
جون میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بارہ دن تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد، تہران نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات رکھنے والوں کے لیے تیز رفتار مقدمات چلانے کی دھمکی دی اور متعدد افراد کو گرفتار کرنے کے ساتھ کم از کم دس افراد کو اس الزام میں پھانسی دی گئی۔
Published: undefined
اکتوبر میں تہران نے اسرائیل، امریکہ یا دیگر ممالک یا اداروں کے لیے جاسوسی کرنے والے افراد پر سخت پابندیاں عائد کیں اور ان پر "تمام اثاثوں کی ضبطی اور پھانسی" کی سزا سنائی جانے لگی۔اس سے قبل قوانین میں کسی خاص ملک کا ذکر جاسوسی کے معاملات میں نہیں ہوتا تھا اور سزا لازمی طور پر پھانسی نہیں ہوتی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined