دیگر ممالک

چین میں آیا 6.8 شدت کا زلزلہ، 21 افراد ہلاک، متعدد زخمی

جس سچوان علاقہ میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، وہ تبت کے قریب میں واقع ہے، 2008 میں وہاں پر تباہناک زلزلہ آیا تھا جس میں تقریباً 70 ہزار افراد نے اپنی جان گنوا دی تھی۔

زلزلہ، تصویر یو این آئی
زلزلہ، تصویر یو این آئی 

چین کے سچوان علاقہ میں شدید زلزلہ کی وجہ سے 21 افراد کے ہلاک ہونے اور کئی دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ ریکٹر پیمانہ پر 6.8 درج کیا گیا ہے۔ اس کا مرکز لڈنگ کاؤنٹی بتایا جا رہا ہے جہاں کہ اس وقت کورونا کے بڑھتے معاملوں کی وجہ سے پہلے ہی لوگ پریشان ہیں۔ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ دوپہر 12.25 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ یہ اتنا شدید تھا کہ عمارتیں ہلنے لگیں، لوگ گھروں سے باہر نکل گئے اور افرا تفری کا ماحول بن گیا۔

Published: undefined

اموات کے تعلق سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ کچھ زخمی افراد کی حالت سنگین ہے جنھیں مقامی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ راحت رسانی کا عمل ہنوز جاری ہے۔ چین کے سوشل میڈیا پر جو ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں، ان میں صاف نظر آ رہا ہے کہ چینگدو میں عمارتیں ہل رہی ہیں۔ حالانکہ یہ نہیں پتہ چل سکا ہے کہ زلزلہ کی وجہ سے عمارتیں منہدم ہوئی ہیں یا نہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جس سچوان علاقہ میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، وہ تبت کے قریب میں واقع ہے۔ 2008 میں وہاں پر تباہناک زلزلہ آیا تھا جس میں تقریباً 70 ہزار افراد نے اپنی جان گنوا دی تھی۔ 2013 میں بھی اسی علاقے میں ریکٹر پیمانہ پر 7 شدت کے زلزلے نے 200 سے زیادہ لوگوں کی جان لے لی تھی۔ زلزلہ کے لحاظ سے یہ علاقہ ہمیشہ ہی حساس رہا ہے اور وقت وقت پر یہاں پر زلزلے سے نقصان کی خبریں آتی رہتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined