زہران ممدانی کی طرف سے گرفتاری کی دھمکی کے باوجود نیتن یاہو نیویارک کے دورے کے لیے پرعزم

نیتن یاہو کو مدعو کرنے والی  فرنیکوف نے کہا کہ نو منتخب میئر "کسی غیر ملکی وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کے لیے قانونی اختیار نہیں رکھتے"۔ انہوں نے ممدانی پر الزام عائد کیا کہ وہ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی نیو یارک شہر کا دورہ کریں گے۔ ان کا یہ اعلان نیویارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی کی طرف سے دی گئی دھمکی کے باوجود انہیں چیلنج کرنےکے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔ چند ہفتے قبل بروکلین سٹی کونسل کی رکن اینا فرنیکوف نے انہیں یکم جنوری کو مدعو کیا تھا۔ اسی تاریخ کو نو منتخب میئر زہران ممدانی کی حلف برداری ہے۔ ممدانی نے نیتن یاہو کو نیویارک کے دورے کے دوران گرفتار کرنے کی دھمکی دی تھی۔

فرنیکوف جو اپنی قدامت پسندانہ رجحانات کے لیے جانی جاتی ہیں نے نیتن یاہو کو دعوت دی تھی تاکہ نیو یارک اور اسرائیل کے درمیان گہرے اور دیرپا تعلقات کو دوبارہ اجاگر کیا جا سکے۔ نیتن یاہو نے رسمی پیغام بھیجا، جس میں انہوں نے دعوت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ جلدہی نیویارک کا دورہ کریں گے۔ البتہ وہ زہران ممدانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے۔


فرنیکوف نے نیو یارک پوسٹ کو بتایا کہ وہ "نیتن یاہو کے نیو یارک پہنچنے پر ممدانی کے ردعمل دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں"۔ انہوں نے کہا کہ نو منتخب میئر "کسی غیر ملکی وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کے لیے قانونی اختیار نہیں رکھتے"۔ انہوں نے ممدانی پر الزام عائد کیا کہ وہ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ۔ وہ سادہ قانونی تحقیق کرنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتے"۔

یہ پیش رفت شہر میں حالیہ دنوں کے دوران بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کے پس منظر میں سامنے آئی ہے، جہاں فرنیکوف نے زور دیا کہ یہودی کمیونٹی نیتن یاہو کا "بہت بڑے خیرمقدم" کے ساتھ استقبال کرے گی۔


مسلمان زہران ممدانی ایک مہاجر خاندان کی اولاد ہیں اور بائیں بازو کے رجحانات کے حامل ہیں۔ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران عہد کیا تھا کہ نیو یارک پولیس کے ذریعہ نیتن یاہو کو گرفتار کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سنہ 2024ء میں عالمی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو اور سابق اسرائیلی وزیر دفاع یوآف گیلنٹ کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم کے الزام میں گرفتاری کے نوٹس جاری کیے تھے، جنہیں امریکہ تسلیم نہیں کرتا۔ (بشکریہ نیوز پورٹل’العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو‘)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔