بغداد میں واقع کلیڈین کیتھولک چرچ کے کارڈینل لوئس ساکو
پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد تمام لوگ بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ اگلا پوپ کون ہوگا۔ اس سلسلے میں الگ الگ دعوے کیے جا رہے ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک سے لوگ اپنے اپنے پسندیدہ پادری کو جانشین کے طور پر حمایت دے رہے ہیں۔ نئے پوپ کی جانشینی کی دعویداری صرف عیسائی ممالک سے ہی نہیں بلکہ مسلم ممالک سے بھی کی جا رہی ہے۔ اسی ضمن میں عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے منگل کو بغداد میں واقع کلیڈین کیتھولک چرچ کے پادری کو پوپ فرانسس کا جانشین بنانے کے لیے اپنی حمایت دینے کی پیش کش کی ہے۔ السودانی نے کہا کہ 76 سال کے کارڈینل لوئس ساکو پوپ فرانسس کی جگہ لینے کے لیے مشرق وسطیٰ سے واحد نامزد شخص ہوں گے۔
Published: undefined
عراقی وزیر اعظم نے کارڈینل کو مقامی اور بین الاقوامی طور پر باوقار قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ انہوں نے امن و امان کو آگے بڑھانے اور بین المذاہب رواداری کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی مذکورہ خدمات کی بنیاد پر ہی انہیں پوپ بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اگر اگلا پوپ مشرق وسطیٰ سے ہوتا ہے تو فلسطین میں جاری قتل عام میں بڑی تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔ پوپ فرانسس بھی فلسطین کی آزادی کے حامی رہے ہیں اور اسرائیلی حملوں کی ہمیشہ سے مخالفت کرتے رہے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ویٹیکن نے 21 اپریل کو پوپ فرانسس کے انتقال کا اعلان کیا۔ پوپ فرانسس نے 88 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہا۔ انہوں نے 12 سال بطور پوپ خدمات انجام دیں۔ پوپ فرانسس رومن کیتھولک کے پہلے لاطینی امریکی لیڈر تھے اور شام میں پیدا ہونے والے گریگری سوئم کے بعد 1000 سے زائد سالوں کے بعد یوروپ کے باہر سے آنے والے پہلے پوپ تھے۔
Published: undefined
واضح ہو کہ ویٹیکن میں نووینڈیل یعنی کہ 9 دنوں کا سوگ جاری ہے۔ یہ ایک قدیم رومن روایت ہے۔ اگلا پوپ کون ہوگا، اس کی تیاری بھی اسی دوران شروع ہو جائے گی۔ جب یہ سوگ ختم ہوگا اس کے بعد تمام کارڈینلز پوپ کے انتخاب کے لیے ووٹ دالیں گے۔ اب جو 120 کارڈینلز پوپ کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالنے والے ہیں ان میں سے 4 کا تعلق ہندوستان سے ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined