خبریں

ایلن مسک کے منصوبہ سے ’ٹوئٹر‘ میں افرا تفری کا ماحول، 75 فیصد ملازمین کی چھنٹنی کا اندیشہ

ایلن مسک مبینہ طور پر مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ملازمین کا تقریباً 75 فیصد حصہ کی چھنٹنی کا منصوبہ بنا رہے ہیں، حالانکہ اس سلسلے میں کسی طرح کی تفصیل پیش نہیں کی گئی ہے۔

ایلن مسک اور ٹوئٹر
ایلن مسک اور ٹوئٹر تصویر آئی اے این ایس

ایلن مسک مبینہ طور پر مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ملازمین کا تقریباً 75 فیصد حصہ کی چھنٹنی کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ’دی گارجین‘ نے واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے مہینوں میں ملازمت میں تخفیف کی امید ہے، چاہے کمپنی کا مالک کوئی بھی ہو۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر کا حصول کمپنی کے لیے ایک مشکل بھرا لمحہ ہے۔

Published: undefined

کمپنی کا کہنا ہے کہ جولائی میں ٹیک انڈسٹری میں وسیع معاشی بحران کے درمیان ہائرنگ پروسیس کو بہت دھیما کر دیا گیا تھا، جہاں کئی کمپنیوں نے حال ہی میں فریز اور چھنٹنی کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے طمابق سوشل میڈیا کمپنی کے ہیومن ریسورسز اسٹاف نے ملازمین سے کہا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر چھنٹنی کا کوئی منصوبہ نہیں بنا رہے تھے، لیکن دستاویزوں نے ملازمین کو باہر نکالنے کے وسیع منصوبے کو ظاہر کیا ہے اور مسک کے ذریعہ کمپنی کو خریدنے کی پیشکش سے پہلے ہی بنیادی ڈھانچے کی لاگت میں تخفیف کی گئی تھی۔

Published: undefined

ٹوئٹر کے موجودہ مینجمنٹ نے آئندہ سال کے آخر تک 25 فیصد ملازمین کی چھنٹنی کرنے کا منصوبہ بنایا، تو نئی رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ مسک کمپنی کے 7500 ملازمین میں سے تقریباً 2000 ملازمین کو کم کرنا چاہتے ہیں۔ حالانکہ اس سلسلے میں فی الحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔ لیکن اس طرح کی خبروں سے ٹوئٹر میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چھنٹنی کا اثر ٹوئٹر کے روزانہ کے کاموں پر پڑے گا، جس میں قابل اعتراض مواد کو ماڈریٹ کرنے اور سیکورٹی ایشوز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت وغیرہ شامل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined