ہندوستانی فوج کا ہیلی کاپٹر اروناچل پردیش میں گر کر تباہ، ریسکیو ٹیم جائے حادثہ کی جانب روانہ

بالائی سیانگ ضلع میں توتنگ ہیڈکوارٹر سے 25 کلومیٹر دور سنگنگ گاؤں کے قریب ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم جائے حادثہ کے لئے روانہ ہو گئی ہے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ایٹا نگر: ہندوستانی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر جمعہ کی صبح اروناچل پردیش کے بالائی سیانگ ضلع میں گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ حادثہ سیانگ ضلع میں توتنگ ہیڈ کوارٹر سے 25 کلومیٹر دور سنگنگ گاؤں کے قریب پیش آیا۔ محکمہ دفاع کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق ایک ریسکیو ٹیم کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے اور حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

گوہاٹی ڈیفنس پی آر او کے مطابق آرمی کا ہیلی کاپٹر توتنگ سے 25 کلومیٹر دور سنگنگ گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ جہاں یہ حادثہ ہوا اس جگہ کا سڑک کے ذریعے رابطہ نہیں ہے۔ تاہم ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فوج کا جو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا ہے اس کا نام ’رودرا‘ ہے۔ یہ فوج کا حملہ آور ہیلی کاپٹر ہے، جسے ایچ اے ایل نے تیا کیا ہے۔


خیال رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں بھی اروناچل پردیش میں تمانگ کے قریب ہندوستانی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے میں ہیلی کاپٹر 'چیتا' میں سوار ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا، جب کہ دوسرا زخمی ہوا تھا۔

ایک عہدیدار نے بتایا ’’توانگ کے قریب فارورڈ ایریا میں اڑنے والا آرمی ایوی ایشن کا چیتا ہیلی کاپٹر 5 اکتوبر کو صبح 10:00 بجے معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ دونوں پائلٹوں کو قریبی فوجی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ایک پائلٹ کی موت ہو گئی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔