خبریں

کورونا ٹیکہ کاری میں کچھ ممالک بہت آگے، تو کچھ انتہائی پیچھے

ہندوستان، روس، پاکستان، جاپان، برازیل، چین، ترکی وغیرہ کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں ٹیکہ کاری 50 فیصد کے نیچے ہوئی ہے، اس کے کئی اسباب ہیں، مثلاً ٹیکہ کی کمی، بڑی آبادی، کمزور نظامِ صحت وغیرہ۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی PAPPI SHARMA

کورونا انفیکشن کے خلاف جنگ میں ٹیکہ کاری کو سب سے بڑا اسلحہ تصور کیا جا رہا ہے، اور کچھ ممالک نے تیز رفتار ٹیکہ کاری کے ذریعہ 50 فیصد سے زائد باشندوں کو ٹیکہ لگا دیا ہے، لیکن کچھ غریب ممالک ایسے بھی ہیں جہاں ٹیکہ کاری کا عمل انتہائی سست ہے۔ اس تعلق سے ڈبلیو ایچ او نے فکر مندی کا اظہار بہت پہلے ہی کر چکا ہے اور امیر ممالک سے یہ گزارش بھی کی ہے کہ غریب ممالک کی مدد کریں۔

Published: undefined

بہر حال، اس وقت پوری دنیا میں 5 بلین سے بھی زائد آبادی کو کووڈ کا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔ اس عمل میں سب سے آگے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ہے جس نے اب تک کل آبادی کے 86 فیصد لوگوں کو ٹیکہ لگا دیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان میں سے 76 فیصد آبادی کو ویکسین کی دونوں خوراک دے دی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یو اے ای میں سماجی و معاشی سرگرمیاں تیزی سے شروع ہو گئی ہیں۔

Published: undefined

ویسے دنیا کے کئی ممالک ایسے ہیں جنھوں نے 50 فیصد لوگوں کو ٹیکہ لگا دیا ہے۔ ان میں سنگا پور، امریکہ، قطر، کناڈا، اٹلی، جرمنی، برطانیہ، ڈنمارک، اسرائیل، اسپین، بھوٹان، فرانس، بلجیم وغیرہ ممالک شام ہیں۔ ہندوستان، روس، پاکستان، جاپان، برازیل، چین، ترکی، پناما، سری لنکا جیسے ممالک کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں ٹیکہ کاری 50 فیصد کے نیچے ہوئی ہے۔ اس کے کئی اسباب ہیں، مثلاً ٹیکہ کی کمی، بڑی آبادی، کمزور نظامِ صحت وغیرہ۔

Published: undefined

جہاں تک ہندوستان کی بات ہے، پورے ملک میں ٹیکہ کاری کا عمل تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ فی الحال ہندوسان میں کل آبادی کے 35 فیصد لوگوں کو کووڈ کا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔ 10.3 فیصد لوگ ایسے ہیں جنھیں ویکسین کی دونوں خوراک مل چکی ہے۔ گویا کہ تقریباً 25 فیصد لوگوں کو صرف پہلی خوراک ملی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined