
گولڈ / علامتی تصویر/ آئی اے این ایس
دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر محکمہ کسٹم کے ایئر انٹیلیجنس یونٹ (اے آئی یو) نے سونے کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ ایئر انٹیلیجنس یونٹ کی ٹیم نے دبئی سے دہلی پہنچے ایک ہندوستانی مسافر کے بیگ سے 2 کلو 24 کیریٹ خالص سونا برآمد کیا۔ سونے کی تخمینہ مارکیٹ قیمت تقریباً 1.91 کروڑ روپے ہے۔
Published: undefined
25 اپریل کو دبئی سے دہلی آنے والی پرواز نمبر ایس جی-6 سے اترے ایک مسافر کو افسروں نے ہوائی اڈے پر گرین چینل کے ایگزٹ گیٹ پر روکا۔ کسٹم افسران نے مسافر کے مشکوک رویے کی بنیاد پر اسے تحقیقات کے لیے روکنے کا فیصلہ کیا۔ جب مسافر کو ڈور فریم میٹل ڈیٹیکٹر سے گزارا گیا تو دھات ڈیٹیکشن کا کوئی سگنل نہیں آیا۔ اس کے باوجود اس کے سامان کو ایسکرے مشین سے گزارا گیا جہاں افسران کو کچھ غیر معمولی تصاویر نظر آئیں۔ شک بڑھنے پر اس کے بیگ کی اچھی طرح تلاشی لی گئی تو پتہ چلا کہ اس کے اندر سے سونے کی 2 اینٹیں برآمد ہوئیں۔
Published: undefined
کسٹم افسران کے ذریعہ حراست میں لیے گئے مسافر کی عمر 40 سال ہے۔ وہ راجستھان کے جئے پور کا رہنے والا ہے۔ پوچھ تاچھ میں انہوں نے قبول کیا کہ وہ دبئی سے غیرقانونی طور پر ہندوستان میں سونا اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ مسافر کسی گینگ کے لیے سونا اسمگل کر رہا تھا یا نہیں، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔
Published: undefined
کسٹم افسران نے ضبط کیے گئے سونے کو محفوظ کر لیا ہے اور مسافر کے خلاف کسٹم ایکٹ 1962 کے تحت ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ محکمہ کسٹم نے بتایا کہ حالیہ مہینوں میں دبئی سمیت دیگر خلیجی ممالک سے ہندوستان میں سونے کی اسمگلنگ کے معاملوں میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ ساتھ ہی افسران نے مسافرین سے گزارش کی ہے کہ وہ قانون کی پاسدرای کریں اور غیرقانونی سرگرمیوں سے دور رہیں۔ بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined