
شیخ حسینہ / محمد یونس
بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (آئی سی ٹی) نے شیخ حسینہ کو سزائے موت سنائی ہے۔ اس فیصلے کے بعد بنگلہ دیش کی حکومت نے ہندوستان سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ شیخ حسینہ کی حوالگی کا یہ مطالبہ عدالت کے فیصلے کی بنیاد بنا کر بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ نے ہندوستان سے کیا ہے۔ محمد یونس کی عبوری حکومت نے ہندوستان سے کہا ہے کہ ’’ٹربیونل کے آج کے فیصلے میں شیخ حسینہ اور اسد الزماں خان کو قصوروار ٹھہرایا گیا ہے اور سزا سنائی گئی ہے۔ ہم ہندوستان حکومت سے ان دونوں کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہیں بنگلہ دیش کے افسران کے حوالے کر دیا جائے۔ دونوں ممالک کے درمیان موجود حوالگی معاہدہ کے مطابق ہندوستان اس کی پاسداری کرے۔‘‘
Published: undefined
دوسری جانب بنگلہ دیش کی عدالت کے فیصلہ پر شیخ حسینہ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے خلاف آیا فیصلہ غلط، جانبدارانہ اور سیاست سے متاثر ہے۔ میں خود پر عائد تمام الزامات کو سرے سے خارج کرتی ہوں۔ یہ مقدمہ میری غیر موجودگی میں چلایا گیا ہے۔ مجھے نہ تو اپنے دفاع کا موقع دیا گیا اور نہ ہی پسند کے وکیل کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت دی گئی۔ یہ فیصلہ ایسے ٹریبونل نے دیا ہے، جسے ایک غیر منتخب حکومت چلا رہی ہے اور جس کے پاس عوام کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے۔ لوگ جانتے ہیں کہ یہ پورا معاملہ اصل واقعات کی تحقیقات نہیں، بلکہ عوامی لیگ کو نشانہ بنانے کی کوشش ہے۔
Published: undefined
شیخ حسینہ کا یہ بھی کہنا ہے یونس حکومت میں پولیس کا نظام کمزور ہو گیا ہے، عدالتی نظام بھی کمزور ہو گیا ہے۔ عوامی لیگ کے حامیوں اور اقلیتوں پر حملے میں اضافہ ہوا ہے۔ خواتین کے حقوق صلب کیے جا رہے ہیں۔ بنیاد پرستوں کا اثر بڑھتا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر یونس کو کسی نے منتخب نہیں کیا ہے۔ بنگلہ دیش کا اگلا انتخاب مکمل طور سے آزادانہ اور منصفانہ ہونا چاہیے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعلیٰ شیخ حسینہ کو پیر (17 نومبر) کو 2 الزامات میں قصوروار پایا گیا ہے اور موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ ڈھاکہ کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (آئی سی ٹی) نے شیخ حسینہ کو قتل کے لیے اکسانے اور قتل کا حکم دینے میں قصوروار مانا ہے۔ ٹریبونل نے انہیں 2024 کی طلبہ تحریک کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا ہے۔ عدالت نے دوسرے ملزم اور سابق وزیر داخلہ اسد الزماں خان کو بھی 12 لوگوں کے قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے شیخ حسینہ اور سابق وزیر داخلہ اسد الزماں خان کی بنگلہ دیش میں موجود تمام جائیداد کو ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز