خبریں

پیرو کے سابق صدر نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خودکشی کر لی

پیرو کے سابق صدر ایلن گارسیا نے اُس وقت خود کو گولی مار لی جب ملکی پولیس انہیں گرفتار کرنے پہنچی۔ گارسیا کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔

پیرو کے سابق صدر نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خودکشی کر لی
پیرو کے سابق صدر نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خودکشی کر لی 

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیرو کے سابق صدر ایلن گارسیا کا ہسپتال میں انتقال ہو گیا ہے۔ لیما میں پولیس نے بتایا کہ 17 اپریل کو سابق صدر کو جب گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے خود کو سر میں گولی مار لی۔

Published: undefined

گارسیا کو بدعنوانی کے الزامات کا سامنا تھا اور پولیس نے انہیں اسی سلسلے میں گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی۔ انسٹھ سالہ گارسیا کو ہسپتال منتقل کرنا پڑا، جہاں ان کی ہنگامی بنیادوں پر سرجری کی گئی۔

Published: undefined

گارسیا کی امیریکن پاپولر ریوولوشنری الائنس (APRA) پارٹی کے سیکرٹری جنرل عمر قصیدہ نے گارسیا کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، ’’ایلن گارسیا انتقال کر گیا ہے۔ آپرا زندہ باد‘‘۔

Published: undefined

دو بار پیرو کے صدر رہنے والے ایلن گارسیا کو پولیس منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت جاری کیے گئے گرفتاری کے وارنٹس کے ساتھ گرفتار کرنے پہنچی تھی۔ پیرو کے دفتر استغاثہ کے مطابق ان وارنٹس کے تحت گارسیا کو 10 یوم کے لیے زیر حراست رکھا جا سکتا تھا جس دوران نہ صرف حکام کو ان کے خلاف شواہد جمع کرنے کا موقع ملتا بلکہ اس کا مقصد سابق صدر کو ملک سے فرار ہونے سے روکنا بھی تھا۔

Published: undefined

گارسیا 1985ء سے 1990ء اور پھر 2006ء سے 2011ء تک پیرو کے صدر رہے تھے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دور صدارت میں برازیلی تعمیراتی کمپنی Odebrecht کو ملک میں بڑے پیمانے پر سرکاری کاموں کے ٹھیکوں کے عوض اس سے رشوت وصول کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined