جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی سابق طالبہ، جموں اینڈ کشمیر پیپلز موومنٹ کی لیڈر اور سماجی کارکن شہلا رشید نے سات مہینے میں ہی انتخابی سیاست سے توبہ کر لی ہے۔ اصل دھارے کی سیاست چھوڑنے کے بعد انھوں نے کہا کہ وہ کشمیریوں پر ظلم مزید برداشت نہیں کر سکتی ہیں۔ رشید نے اس قدم کے پیچھے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخاب کے اعلان کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’مرکزی حکومت ان انتخابات کے ذریعہ دنیا کو یہ دکھانا چاہتی ہے کہ کشمیر میں سب کچھ معمول پر ہے اور میں اپنے لوگوں پر ظلم برداشت نہیں کر سکتی۔‘‘
Published: 09 Oct 2019, 9:07 AM IST
پاکستان کا ایک اور مشتبہ ڈرون منگل کی رات پنجاب کے حسینی والہ علاقے میں ہند-پاک سرحد پر اڑتا پایا گیا۔ سیکورٹی افسران نے یہ جانکاری میڈیا کو دی۔ دو دنوں میں یہ دوسرا ایسا معاملہ ہے۔ مقامی لوگوں نے موبائل پر ڈرون کی تصویریں کھینچ لی ہیں۔ ایک افسر نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ سب سے پہلے اسے دیکھے جانے کی خبر ہزارا سنگھ والہ گاؤں میں شام 7.20 بجے دی گئی اور اس کے بعد اسے تیندی والا گاؤں میں رات 10.10 بجے دیکھا گیا۔ اس سے پہلے پاکستانی ڈرون کو پیر کی شب میں اسی علاقے میں تین بار دیکھا گیا تھا۔ تقریباً ایک مہینے میں ہند-پاک سرحد پر باہر سے اسلحہ لانے والے دو ڈرونس کے پکڑے جانے کے بعد سے پنجاب پولس نے پہلے سے ہی جانچ شروع کر دی ہے۔
Published: 09 Oct 2019, 9:07 AM IST
کانگریس نے جموں و کشمیر میں ہونے جا رہے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل (بی ڈی سی) انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کو پارٹی صدر دفتر میں صحافیوں کے سامنے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے غلام احمد میر نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ یہ انتخاب صرف ایک ہی پارٹی کے فائدے کے لیے کروا رہی ہے۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو انتخاب کے اعلان کے بعد بھی اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کو پابندیوں کے بیچ نہیں رکھا ہوتا۔
Published: 09 Oct 2019, 9:07 AM IST
ہریانہ اسمبلی انتخاب میں بی جے پی امیدوار سونالی پھوگاٹ نے ’بھارت ماتا کی جے‘ نعرہ سے متعلق دیے گئے اپنے بیان پر معافی مانگی ہے۔ سونالی پھوگاٹ نے اپنی صفائی میں کہا کہ وہ صرف ان نوجوانوں کو یہ سمجھانا چاہتی تھیں کہ ملک کی خاطر ’بھارت ماتا کی جے‘ بولنا چاہیے۔ لیکن اگر اس سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو وہ معافی مانگتی ہیں۔
Published: 09 Oct 2019, 9:07 AM IST
اتر پردیش کے بستی ضلع میں دیوی درگا کی مورتی وسرجن کے دوران یہ افواہ پھیلنے سے تشدد بھڑک گیا کہ وسرجن کے دوران مورتی پر گوشت کا ٹکڑا پھینکا گیا ہے۔ امودھا میں منگل کی شام کو مشتعل عقیدت مندوں نے رام جانکی مارگ علاقہ میں کئی دکانوں کو نذر آتش کر دیا اور کئی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کر دی۔
Published: 09 Oct 2019, 9:07 AM IST
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتر پردیش میں کسانوں کے ذریعہ خودکشی کے معاملے پر یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کر کے لکھا ہے کہ اتر پردیش حکومت کسانوں کو پریشان کرنے کے لیے نئے نئے طریقے ڈھونڈ رہی ہے۔ قرض معافی کے نام پر اتر پردیش حکومت نے کسانوں کے ساتھ دھوکہ کیا۔ اتنا ہی نہیں، بجلی بل کے نام پر انھیں جیل میں ڈالا جا رہا ہے۔ پرینکا نے مزید لکھا ہے کہ کسانوں کو سیلاب، بارش سے برباد فصل کا کوئی معاوضہ نہیں مل رہا ہے۔ یو پی حکومت کو کسانوں کی یاد صرف اشتہار میں آتی ہے۔
Published: 09 Oct 2019, 9:07 AM IST
راجستھان کے دھولپور واقع پربتی ندی میں مورتی وسرجن کے دوران جو حادثہ 8 ستمبر کو ہوا تھا، اس میں غرقاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہو گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بڑی تعداد میں نوجوان مورتی وسرجن کے لیے پربتی ندی میں گہرے پانی کی طرف بڑھ رہے تھے کہ اچانک ایک تیز لہر کی زد میں آنے کی وجہ سے وہ خود کو سنبھال نہیں سکے۔ پانچ لوگوں کی لاشیں فوری طور پر برآمد ہو گئی تھیں لیکن بعد میں پتہ چلا کہ 10 افراد کی موت ڈوبنے کی وجہ سے ہو گئی۔
Published: 09 Oct 2019, 9:07 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 09 Oct 2019, 9:07 AM IST