علامتی تصویر، یو این آئی
اتر پردیش کے میرٹھ ضلع کے ایک نوجوان کو سعودی عرب میں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ سزا سعودی کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ معاملے میں سنائی ہے۔ الزام ثابت ہونے کے بعد سعودی کی ایک عدالت نے سزائے موت سنائی، حالانکہ نوجوان کے اہل خانہ اس سلسلے میں اپیل کر سکتے ہیں۔ اس معاملے میں میرٹھ کی پولیس کو مکمل جانکاری فراہم کر دی گئی ہے۔ میرٹھ پولیس نے زید کی سزائے موت سے متعلق اس کے اہل خانہ کو اطلاع بھی دے دی ہے۔ میرٹھ ضلع کے رچھوتی گاؤں کا رہنے والا زید کار ڈرائیور کے طور پر سعودی گیا تھا۔ الزام ہے کہ وہاں جا کر زید نے منشیات کی اسمگلنگ شروع کر دی تھی۔
Published: undefined
ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق زید کو سعودی عرب کی فوجداری عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے معاملے میں سزائے موت سنائی ہے۔ زید کو جدہ سنٹرل جیل میں 15 جنوری 2023 سے بند کر کے رکھا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق زید پر 700 گرام منشیات کی اسمگلنگ کا الزام ہے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اس معاملہ میں میرٹھ کے ایس ایس پی کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ زید کے اہل خانہ اگر اس کی پیروی کرنا چاہیں تو عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔ اس بارے میں اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ اہل خانہ نے سعودی عرب جا کر عدالت میں اپیل کرنے کا فیصلہ بھی لیا ہے۔
Published: undefined
ایس ایس پی میرٹھ کو جاری نوٹس کے مطابق زید کے اہل خانہ کو 15 جنوری 2025 تک اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ زید کی ماں ریحانہ اور والد زبیر کو اس خبر کے بعد کافی صدمہ پہنچا ہے۔ 7 بھائیوں میں زید دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کا بڑا بھائی نعیم بھی سعودی عرب میں کار ڈرائیور ہے۔ اہل خانہ نے کہا کہ زید ایماندار اور محنتی تھا لیکن اسمگلنگ کے معاملہ میں ملوث ہونے کی خبر نے انہیں اندر سے توڑ کر رکھ دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے قوانین میں مداخلت ممکن نہیں ہے۔ پولیس نے رپورٹ تیار کر کے متعلقہ افسران کو بھیج دی ہے۔
Published: undefined
زید کے اہل خانہ کے مطابق وہ سال 2021 میں کار ڈرائیور کے طور پر سعودی عرب گیا تھا۔ اہل خانہ نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کا بالکل بھی علم نہیں کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ میں کیسے پھنسا۔ اہل خانہ کے مطابق زید پہلے ایک کمپنی میں گاڑی چلا رہا تھا لیکن ایک حادثہ کے بعد کمپنی نے اس پر ریکوری نوٹس جاری کر دیا۔ اس کے بعد زید ایک پولیس افسر کی پرسنل گاڑی چلانے لگا۔ اسی دوران اس پر منشیات رکھنے کا الزام لگا اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined