خبریں

سبرامنیم سوامی کے بیان پر بھڑکا مالدیپ، انڈین ہائی کمشنر طلب

راجیہ سبھا رکن اورسینئر بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے ٹوئٹ کیا تھا کہ اگر مالدیپ میں انتخابات کے دوران گڑبڑی ہوئی تو ہندوستان کو حملہ کر دینا چاہئے ۔ ان کے اس بیان کا مالدیپ حکومت نے سخت نوٹس لیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیم سوامی کے ٹوئٹ پر مالدیپ حکومت نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا ہے ۔ ادھر مرکزی حکومت نے خود کو سوامی کے بیان سے الگ کر لیا ہے ۔ سوامی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اگر مالدیپ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں گڑبڑی ہوتی ہے تو ہندوستان کو مالدیپ پر حملہ بول دینا چاہئے۔

Published: undefined

انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق مالدیپ کے وزارت خارجہ کے سکریٹری احمد سریر نے ہندوستانی ہائی کمشنر اکھلیش مشرا کو سمن کیا اور سوامی کے ٹوئٹ پر اظہار تشویش کیا ہے۔ اس کےساتھ مالدیپ حکومت نے ہندوستانی حکومت سے کہا کہ یہ تشویش والی بات ہے ۔

ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجما ن رویش کمار نے بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی کے بیان کو ان کا ذاتی خیال قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوامی نے ٹوئٹ میں جن خیالات کا اظہار کیا ہے وہ ان کے ذاتی خیالات ہیں اور ان کا حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے‘‘۔ واضح رہے مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید نے بدھ کو کولمبو میں سوامی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران اس خدشہ کا اظہار کیا تھا جس کے بعد سوامی نے یہ ٹوئٹ کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined