
ملک بھر کی توجہ کا مرکز مغربی بنگال کے انتخابات کی تصویر تقریباً صاف ہوتی جا رہی ہے۔ یہاں پر برسراقتدار جماعت ٹی ایم سی نے اپنا غلبہ برقرار رکھا ہے اور وہ اکثریت کے ہدف سے کافی آگے نظر آ رہی ہے۔ ٹی ایم سی نے تاحال 202 سیٹوں پر سبقت حاصل کر لی ہے۔ جبکہ بی جے پی کی سبقت محض 88 سیٹوں تک محدود رہ گئی ہے۔
مغربی بنگال سے ووٹوں کی گنتی کے مراکز سےآنے والی خبروں میں ترنمول کو کافی بڑھت ہے اور انہیں ابھی تک ملے رجحانوں میں واضح اکثریت مل گئی ہے۔ ترنمول کے لئے ایک بری خبر یہ ہے کہ وزیر اعلی ممتا بینرجی اپنےحریف سے پیچھےچل رہی ہیں ۔
مغربی بنگال کی سیٹ جو سب سے زیادہ خبروں میں رہی وہ نندی گرام کی سیٹ ہے جہاں سے وزیر اعلی ممتا بینرجی میدان میں ہیں اور ان کا مقابلہ ان کے ہی باغی شوویندو ادھیکاری سے ہے ۔ اس سیٹ سے وزیر اعلی ممتا بینرجی پیچھے ہیں ۔
مغربی بنگال سے 100 سیٹوں کے لئے ملنے والے رجحان میں کانٹے کی ٹکر نظر ا ٓ رہی ہے اور شروعاتی رجحان میں ترنمول کومعمولی بڑھت حاصل ہے۔ تمل ناڈو میں کانگریس ڈی ایم کے اتحاد کافی آگےہے۔
مغربی بنگال سے ملنے والے رجحان میں بی جے پی اور ترنمول کو پہلے بڑھت ملتی نظر آئی ہے ۔ واضح رہے ابھی پوسٹل بیلٹ پیپر ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ملک کی پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 May 2021, 8:16 AM IST