خبریں

اہم خبریں: دہلی کے ’بابرپور‘ کا نام غلامی کی علامت، تبدیل کیا جائے، بی جے پی کے رکن اسمبلی کا مطالبہ

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

دہلی کے بابرپور کا نام غلامی کی علامت، تبدیل کیا جائے، بی جے پی کے رکن اسمبلی کا مطالبہ 

دہلی بی جے پی کے رکن اسمبلی اجے مہاور نے دہلی کے بابرپور حلقہ انتخاب کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اجے مہاور کا کہنا ہے کہ بابر پور کا نام سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کے نام سے منسوب کیا جائے، کیونکہ حلقہ انتخاب کا نام بابر جیسے حملہ آور کے نام پر رکھنا غلامی کی نشانی ہے۔

Published: 04 Jan 2022, 9:25 AM IST

کورونا بحران کے سبب ایمس دہلی کے ڈاکٹروں کی بقیہ سرمائی تعطیلات منسوخ

ملک بھر میں شدید ہوتے کورونا بحران کے درمیان ایمس دہلی کے ڈاکٹروں کی بقیہ سرمائی تعطیلات منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ڈاکٹروں کی 5 جنوری سے 10 جنوری تک کی تعطیلات منسوخ کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ڈیوٹی پر لوٹنے کو کہا گیا ہے۔

Published: 04 Jan 2022, 9:25 AM IST

ہندوستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 37 ہزار سے زیادہ نئے معاملے

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 37379 کیسز درج کئے گئے۔ اس دوران 11 ہزار سے زیادہ افراد نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 124 افراد کی جان چلی گئی۔ کورونا کی پازیٹوٹی کی شرح 3.24 فیصد ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں فعال معاملات کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 71 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 4 لاکھ 82 ہزار سے زیادہ افراد کی جان گئی ہے۔ مجموعی طور پر 3 کروڑ 43 لاکھ سے زیادہ افراد شفایابی حاصل کر چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا ویکسین کی ایک ارب 46 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

Published: 04 Jan 2022, 9:25 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Jan 2022, 9:25 AM IST