خبریں

اہم خبریں: راہل گاندھی شاید حکومت سے بلاخوف سوال اس لیے پوچھتے ہیں کیونکہ انھیں ای ڈی کا ڈر نہیں...کنہیا کمار

کنہیا کمار، تصویر سوشل میڈیا
کنہیا کمار، تصویر سوشل میڈیا 

راہل گاندھی حکومت سے بلاخوف سوال شاید اس لیے پوچھتے ہیں کیونکہ انھیں ای ڈی کا ڈر نہیں: کنہیا کمار

حال ہی میں کانگریس میں شامل ہوئے کنہیا کمار نے راہل گاندھی کی بے باکی کے تعلق سے ایک بیان دیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’راہل گاندھی حکومت سے بلاخوف سوال پوچھتے ہیں، شاید ایسا اس لیے کیونکہ انھیں ای ڈی سے ڈر نہیں لگتا۔ جو سچے ہوتے ہیں وہ حکومت سے بغیر کسی ڈر کے سوال پوچھتے ہیں۔‘‘

Published: 01 Oct 2021, 9:53 AM IST

بحیرہ عرب سے اٹھنے والے طوفان ’شاہین‘ کے پیش نظر گجرات میں ہائی الرٹ

بحیرہ عرب سے اٹھنے والے طوفان ’شاہین‘ کے پیش نظر گجرات میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اگلے 12 گھنٹوں کے دوران اس طوفان کے انتہائی خطرناک گردابی طوفان میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ طوفان تیزی کے ساتھ ہندوستانی ساحل کی جانب گامزن ہے۔

دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے گجرات میں 3 دنوں تک بھاری بارش کا انتباہ جاری کیا ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ گجرات کے ساحلی علاقوں میں 60 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

Published: 01 Oct 2021, 9:53 AM IST

یوپی کے وزیر اعلیٰ ریاست کی کس طرح کی شبیہ بنا رہے ہیں، پرینکا گاندھی

کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا، ’’یوپی کے وزیر اعلیٰ ریاست کی کس طرح کی شبیہ بنا رہے ہیں۔ ایک بے قصور کاروباری کے بہیمانہ قتل کے بعد ضلع سطحی افسران ایف آئی آر نہ کرنے کا دباؤ بناتے رہے اور ریاستی سطح کے اعلیٰ افسران نے ملزم پولیس اہلکاروں کے دفاع والی بیان بازی کی۔ ایسے افسران پر فوری کارروائی کی جانی چاہیئے۔‘‘

Published: 01 Oct 2021, 9:53 AM IST

ہریانہ میں کسان مظاہرین کا غصہ پھوٹا، پولیس کا طاقت کا استعمال

ہریانہ میں کسانوں کا احتجاج حکومت پر بھاری پڑ رہا ہے۔ آج ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ جھجر میں ایک تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تھے جہاں کسانوں نے زبردست ہنگامہ آرائی کی۔ کسان مظاہرین نے بیریکیڈ توڑ ڈالی اور پروگرام میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لئے پانی کی بوچھاڑ کا استعمال کیا۔ مظاہرہ کرنے والے ایک کسان نے کہا، ’’ایسے وقت میں جب کسانوں کی فصل بارش کی وجہ سے برباد ہو گئی ہے، نائب وزیر اعلیٰ کسانوں سے ملنے کے بجائے یہاں تقریب میں شرکت کے لئے آئے ہیں۔‘‘

خیال رہے کہ ہریانہ میں کسان فصلوں کی خرید میں تاخیر کرنے کی وجہ سے حکومت سے ناراض ہیں۔ کسان لیڈر گرنام سنگھ چڈھونی نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ اگر دو اکتوبر تک کسانوں کی فصلوں کی خرید شروع نہیں کی گئی تو بی جے پی اور جے جے پی کے لیڈران کے گھروں کا محاصرہ کر لیا جائے گیا اور کسی کو باہر نہیں نکلنے دیا جائے گا۔

Published: 01 Oct 2021, 9:53 AM IST

ایل پی جی کے داموں میں پھر لگی آگ، کمرشیل سلینڈر 43 روپے مہنگا

یکم اکتوبر یعنی آج سے ایل پی کے داموں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پٹرولیم کمپنیوں نے 19 کلو کمرشیل سلینڈر کے داموں میں 43 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ دہلی میں اب کمرشیل سلینڈر 1736.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔ اس قبل یکم ستمبر کو ایل پی جی سلینڈر میں 75 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ گھریلو ایل پی جی سلینڈر کے دام غیر تبدیل رہیں گے۔

Published: 01 Oct 2021, 9:53 AM IST

ہندوستان میں کورونا کے 26727 نئے کیسز، 277 افراد فوت

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 26727 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس دوران 28246 مریض شفایاب ہو گئے جبکہ 277 افراد نے دم توڑ دیا۔

ہندوستان میں فی الحال 2 لاکھ 78 ہزار 224 کیسز فعال ہیں، جبکہ کورونا کے 33766707 مجموعی کیسز میں سے 33766707 مریض شفایابی حاصل کر چکے ہیں۔ ملک بھر کے 448339 لوگوں کی جان کورونا وائرس نے لی ہے۔ تاحال 89 کروڑ 2 لاکھ 8 ہزار سے زیادہ لوگ کورونا ویکسین کا انجیکشن لگوا چکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6440451 افراد کی ٹیکہ کاری مکمل ہو گئی۔

Published: 01 Oct 2021, 9:53 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 Oct 2021, 9:53 AM IST