بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مراد آباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو پر نشانہ لگایا۔ امت شاہ نے کہا کہ اکھلیش یادو کی حکومت کے دوران 700 فسادات ہوئے لیکن یوگی حکومت کے دوران فسادی آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھ پاتے۔
امت شاہ نے مزید کہا، نظام کا مطلب حکمرانی ہوتا ہے لیکن اکھلیش یادو کے لئے اس کا مطلب این سے ‘نسیم الدین‘، آئی سے ’عمران مسعود‘، زیڈ اے سے ’اعظم خان‘ اور ایم سے ’مختار انصاری‘ ہے۔میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ آپ کو اکھلیش یادو کا ’نظام‘ چاہئے یا پھر یوگی-مودی کا ترقی والا نظام؟
Published: 30 Dec 2021, 9:55 AM IST
یوپی میں آئندہ انتخابات کے سلسلہ میں لکھنؤ میں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ منعقدہ جائزہ میٹنگ کے بعد چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے کہا کہ تمام جماعتیں چاہتی ہیں کہ کورونا پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے وقت پر ہی انتخابات کرائے جائیں۔
Published: 30 Dec 2021, 9:55 AM IST
ہندوستان میں کورونا کے معاملوں میں زبردست اضافہ درج کیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر سے کورونا کے 13154 نئے معاملے درج کئے گئے۔ اس دوران اومیکرون کے معاملوں کی تعداد 961 ہو گئی، جن میں سے دہلی میں 263 اور ممبئی میں 252 معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
Published: 30 Dec 2021, 9:55 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 30 Dec 2021, 9:55 AM IST