رائے بریلی: اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے سرینی علاقے میں بدھ کو پیش آئے سڑک حادثے میں بائیک سوار بچی اور دو خواتین سمیت چار افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے سرینی علاقے میں تیز رفتار اسکارپیو نے سامنے سے آرہی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں بائیک سوار فتح پور باشندہ پتان سونکر(28)، نیلم(15)، سوامتی(58) اور ننکی (45) کی موت ہوگئی۔ یہ لوگ لال گنج سے فتح پور کی جانب جا رہے تھے اور راج ڈھابے کے نزدیک یہ حادثے کا شکار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد اسکارپیو ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس اس کی تلاش میں ہے۔
Published: 29 Sep 2021, 10:00 AM IST
ابوظہبی: پنجاب کنگز کے کپتان لوکیش راہل نے منگل کو یہاں آئی پی ایل 14 کے 42 ویں مقابلے میں ہارنے کے بعد کہا کہ یہ ایک شاندارلڑائی تھی لیکن اس پچ پر 135 رنز کافی نہیں تھے ہمیں تقریباً 170 رنز بنانے چاہیے تھے کھلاڑیوں نے گیند کے ساتھ کافی جدوجہد کی، میچ کے بعد راہل نے کہا کہ ہم نے لگاتار دو میچ کھیلے ہیں۔ اگلے تین میچ ہمارے لیے دلچسپ ہوں گے کیونکہ ٹیبل دلچسپ دکھائی دے رہا ہے۔ دراصل بات یہ ہے کہ ہم دباؤ نہیں سنبھال سکے۔ اگر ہم ایک ٹیم کے طور پر ایک ساتھ اور زیادہ میچز کھیلیں گے تو ہم مزید سیکھیں گے۔ ہمیں مثبت رہنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے پاس تین میچ ہیں، لہذا ہمیں ایک وقت میں ایک میچ کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں میچ کھیلتے ہوئے لطف اندوز ہونے کی ضرورت ہے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہمارے تمام میچز بہت قریب رہے ہیں، امید ہے کہ ہم اچھے طریقے سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔
Published: 29 Sep 2021, 10:00 AM IST
کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے کہا، ’’ملک کے ہر ایک کانگریسی کو یہ غور و فکر کرنی چاہیے کہ پارٹی کس طرح مضبوط ہو سکتی ہے۔ جو کانگریس چھوڑ کر چلے گئے ہیں انہیں بھی لوٹ آنا چاہیے کیونکہ کانگریس ہی ایسی پارٹی ہے جو اس جمہوریت کو بچا سکتی ہے۔‘‘
Published: 29 Sep 2021, 10:00 AM IST
راہل گاندھی نے کہا، ’’وہ کہتے ہیں کہ ہندوستان ایک خطہ ہے جبکہ ہم کہتے ہیں کہ لوگ اور تعلقات ہندوستان ہے، ہندو کے مسلمان سے تعلقات، ہندو، مسلم اور سکھوں کے تعلقات، تمل، ہندی، اردو اور بنگالی کے درمیان تعلقات۔ میرا وزیر اعظم سے مسئلہ ہے کہ وہ ان تعلقات کو ختم کر رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’اگر وہ ہندوستانیوں کے بیچ کے تعلقات کو توڑیں گے، تو وہ ہندوستان کے خیال کو توڑیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ان کی مخالفت کرتے ہیں۔ اور اسی طرح وہ ہندوستان کے لوگوں کے تعلقات کو اگر توڑا جائے گا تو یہ میرا فرض اور میرا عزم ہے کہ میں ہندوستان کے لوگوں کے درمیان پل تعمیر کرنے کا کام کروں۔‘‘
Published: 29 Sep 2021, 10:00 AM IST
کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے کسان تحریک کے حوالہ سے مودی حکومت پر حملہ بولا۔ انہوں نے ٹوئٹر کیا، ’’کھیت کسان کا، محنت کسان کی، فصل کسان کی۔ لیکن بی جے پی حکومت ان پر اپنے کھب پتی دوستوں کا قبضہ کرانے پر آمادہ ہیں۔ پورا ہندوستان کسانوں کے ساتھ ہے۔ نریندر مودی کالے قانون واپس لو۔
Published: 29 Sep 2021, 10:00 AM IST
جاپان کے سابق وزیر خارجہ فومیو کیشیدا نے گورننگ پارٹی لیڈر شپ کا الیکشن جیت لیا ہے اور وہ اگلے وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں۔کیشیدا نے پارٹی کے سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم یوشی سوگا کی جگہ لی ہے، جنہوں نے گذشتہ ستمبر میں عہدہ سنبھالا تھا اور صرف ایک سال خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہو رہے ہیں۔
Published: 29 Sep 2021, 10:00 AM IST
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں لگاتار دوسرا دن ہے جب کورونا کے نئے کیسز کی تعداد 20 ہزار سے کم رہی۔ وزارت کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18870 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس دوران 28178 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 378 افراد کی موت ہو گئی۔
Published: 29 Sep 2021, 10:00 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Sep 2021, 10:00 AM IST