
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر احتجاج کر رہے ڈاکٹروں پولیس بربریت کی مذمت کی ہے۔ کیجروال نے مکتوب کے ذریعے کہا کہ گزشتہ روز نیٹ کاؤنسلنگ میں تاخیر کے خلاف احتجاجی مارچ کے دوران ریزیڈنٹ ڈاکٹروں پر پولیس کی بربریت قابل مذمت ہے اور اس معاملہ کا جلد از جلد حل نکالا جائے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کانپور میٹرو ریل پروجیکٹ کے ایک مکمل شدہ سیکشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میٹرو ریل کی سواری کا لطف بھی اٹھایا۔ ان کے ساتھ یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری بھی موجود رہے۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 653 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر سے سب سے زیادہ 167 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ دہلی سے 165 معاملے درج کئے گئے ہیں۔ دریں اثنا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا کے 5358 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران 6450 لوگوں نے شفایابی حاصل۔ اب ملک بھر میں صرف 75456 کورونا کیسز ہی فعال رہ گئے ہیں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Dec 2021, 9:41 AM IST