خبریں

اہم خبریں: نئے سال کے موقع پر دہلی پولیس نے 657 افراد کے چالان کاٹے

دہلی پولیس کا لوگو / تصویر بشکریہ ویکی پیڈیا
دہلی پولیس کا لوگو / تصویر بشکریہ ویکی پیڈیا 

نئے سال کے موقع پر دہلی پولیس نے 657 افراد کے چالان کاٹے

31 دسمبر کو نئے سال کے موقع پر دہلی ٹریفک پولیس نے 657 لوگوں کے چالان کیے۔ جن میں شراب پیکر گاڑی چلانے کے لیے 36، خطرناک ڈرائیونگ کے لیے 103، ہیلمٹ کے بغیر سواری کے لیے 370، بائیک پر تین افراد کی سواری کے لیے 48 اور ٹریفک سے متعلق دیگر جرائم کے لیے 100 چالان کاٹے گئے۔

Published: 01 Jan 2022, 9:36 AM IST

کسان سمان ندھی کی 10ویں قسط جاری، کسانوں کے کھاتوں میں 20 ہزار کروڑ روپے منتقل

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پردھان منتری کسان سمان ندھی کی تقریباً 20 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم ملک کے تقریباً 10 کروڑ کسانوں کو ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کر دی۔ وزیر اعظم مودی نے آج پردھان منتری کسان سمان ندھی کی 10ویں قسط جاری کی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل کسانوں کو ایک لاکھ 60 ہزار کروڑ روپے کی مالی امداد دی جا چکی ہے۔

Published: 01 Jan 2022, 9:36 AM IST

ایل پی جی سلینڈر کے داموں میں 102 روپے سے زیادہ کی کمی

نئے سال کے موقع پر صارفین کو اس وقت کچھ راحت حاصل ہوئی جب تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے یکم جنوری 2022 کو 19 کلوگرام والے کمرشیل (تجارتی) ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 102.50 روپے کی کمی کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطالبق آج سے دہلی میں 19 کلوگرام تجارتی سلنڈر کی قیمت 1998.50 روپے ہو گئی۔

Published: 01 Jan 2022, 9:36 AM IST

کورونا کے معاملوں میں زبردست اضافہ، 22775 نئے کیسز، اومیکرون کے 1431 معاملے

ہندوستان میں کورونا کے معاملوں میں زبردست اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے 22775 نئے کیسز درج کئے گئے۔ اس دوران 8949 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 406 کی جان چلی گئی۔ وہیں، ملک بھر میں کورونا کے ویرینٹ اومیکرون کے معاملوں کی تعداد 1431 ہو گئی ہے۔

Published: 01 Jan 2022, 9:36 AM IST

کووِن ایپ پر 15-18 سال کے بچوں کی ٹیکہ کاری کے لئے رجسٹریشن کا آغاز

ملک میں 3 جنوری سے 15-18 عمر کے بچوں کی ٹیکہ کاری کے لئے کووِن ایپ پر رجسٹریشن کا آج سے آغاز ہو گیا۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’’بچے محفوظ تو ملک کا مستقبل محفوظ۔ نئے سال کے موقع پر آج سے 15 سے 18 سال تک کے بچوں کی کورونا ٹیکہ کاری کے لئے کووِن پورٹل پر رجسٹریشن شروع کئے جا رہے ہیں۔ میری اہل خانہ سے گزارش ہے کہ اہل بچوں کہ ٹیکہ کاری کے لئے ان کا رجسٹریشن کریں۔‘‘

Published: 01 Jan 2022, 9:36 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 Jan 2022, 9:36 AM IST