
اسکولی نصاب میں گیتا کو شامل کئے جانے پر وزیر تعلیم کرناٹک بی سی ناگیش نے کہا ’’قرآن مذہبی کتاب ہے جبکہ گیتا نہیں ہے، یہ دیوتا کی پوجا کرنے یا کسی طرح کی مذہبی رسومات کی بات نہیں کرتی۔ یہ ایک اخلاقی چیز ہے جو طلبا کو تحریک دیتی ہے۔ تحریک آزادی کے دوران بھی لوگوں نے مقابلہ کرنے کے لئے گیتا سے تحریک حاصل کی تھی۔‘‘
بمبئی ہائی کورت کی جانب سے اداکار ارمان کوہلی کی درخواست ضمانت ایک لاکھ کے ذاتی مچلکہ پر منظور کر لی گئی ہے۔ ارمان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے منشیات سے متعلق ایک معاملہ میں گرفتار کیا تھا اور انہیں گزشتہ سال جیل میں قید کیا گیا تھا۔
یوپی کے نوئیڈا میں دیوار گرنے سے ہونے والے حادثہ میں 4 افراد کی ہلاکتوں کے معاملہ میں پولیس نے سب کنٹریکٹر (نائب ٹھیکیدار) گل محمد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گل محمد ٹھیکیدار کو مزدور فراہم کرتا تھا۔ گوتم بدھ نگر پولیس کے مطابق اہل خانہ کی طرف سے ایف آئی درج کرانے کے بعد یہ گرفتاری عمل میں آئی
کرناٹک ہائی کورٹ کی طرف سے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی عائد کرنے کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کی گئی عرضی پر سماعت آج بھی جاری ہے۔ مدعا علیہ کی جانب سے پیش ہونے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے دلیل پیش کی کہ کرناٹک حکومت کا حکم یہ کہتا ہے کہ تمام طلبا طے شدہ یونیفارم ہی پہنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکلر میں مذہبی طور پر غیر جانبدار ہدایت دیتے ہوئے تمام مذاہب کے طلبا کے لئے ایک جیسی یونیفارم طے کرنے کو کہا گیا ہے۔
نوئیڈا سیکٹر 21 میں واقع ’جل وایو وہار‘ سوسائٹی کی چاردیواری منہدم ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔ صبح کے وقت پیش آنے والے اس واقع میں کئی لوگ ملبہ میں پھنس گئے۔ پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
وادی میں تین دہائیوں کے طویل عرصے کے بعد بڑے پردے کی واپسی ہونے جا رہی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا آج سرینگر کے سونہ وار علاقے میں کشمیر کے پہلے ملٹی پلیکس (کثیر پردے والا سنیما گھر) کا افتتاح کریں گے۔
امریکہ میں منکی پوکس کے تقریباً 24000 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ یو ایس سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) کے تازہ ترین اعداد و شمار میں ان کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ سی ڈی سی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی ریاستوں میں اب تک سب سے زیادہ کیلیفورنیا میں 4656 تصدیق شدہ کیسز ہیں، اس کے بعد نیویارک میں 3755 اور فلوریڈا میں 2398 کیسز درج کئے گئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 4043 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔ اس دوران 4676 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد اب 47379 ہو گئی ہے جبکہ پازیٹوٹی کی شرح 1.37 فیصد پہنچ گئی ہے۔
تمل اداکارہ پولین جیسیکا کے خودکشی کر لینے کی خبر ہے۔ دیپا کے نام سے مشہور 29 سالہ اداکارہ اپنے چنئی میں واقع اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Sep 2022, 9:19 AM IST