خبریں

اہم خبریں LIVE: ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور ازبکستانی صدر شوکت مرزیویو کی سمرقند میں میٹنگ

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی 

ایس سی او سربراہی اجلاس: پی ایم مودی اور ازبکستانی صدر کی سمرقند میں میٹنگ

وزیر اعظم نریندر مودی اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیویو نے ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ازبکستان کے سمرقند میں ایک اہم ملاقات کی۔

Published: 16 Sep 2022, 8:50 AM IST

وزیر اعظم مودی کی سمرقند میں ترک صدر طیب ایردوآن سے باہمی تعلقات پر ملاقات

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ازبکستان کے شہر سمرقند میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے باہمی تعلقات پر ملاقات کی۔ یہ وزیر اعظم مودی سمرقند میں ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے ہیں اور ایردوآن سے ملاقات اس اجلاس کا حصہ نہیں ہے۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

Published: 16 Sep 2022, 8:50 AM IST

سنجے راؤت کی درخواست ضمانت پر ای ڈی نے داخل کیا جواب، ضمانت کی مخالفت کی

پاترا چال زمین گھوٹالہ کے سلسلہ میں جیل میں قید سنجے راؤت کی درخواست ضمانت کے سلسلہ میں آج ای ڈی نے پی ایم ایل اے عدالت میں جواب داخل کر دیا ہے۔ اے این آئی کے مطابق ای ڈی نے سنجے راؤت کی ضمانت منظور کئے جانے کی مخالفت کی ہے۔

Published: 16 Sep 2022, 8:50 AM IST

سونالی پھوگاٹ قتل معاملہ کی تحقیقات کے لئے سی بی آئی کی ٹیم دہلی سے گوا پہنچی

سونالی پھوگاٹ قتل کے معاملہ کی تفتیش کے لئے سی بی آئی کی ٹیم گوا پہنچ گئی ہے۔ خیال رہے کہ اہل خانہ کی درخواست پر مرکزی حکومت نے اس معاملہ کی تفتیش سی بی آئی سے کرانے کا حکم دیا ہے۔

Published: 16 Sep 2022, 8:50 AM IST

تعلیمی اداروں میں ’یونیفارم ڈریس کوڈ‘ سے متعلق عرضی، سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے آج اس عرضی پر سماعت سے انکار کر دیا جس میں ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں طلبا اور اساتذہ کے لئے ’یونیفارم ڈریس کوڈ‘ نافذ کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ مفاد عامہ کی یہ عرضی بی جے پی لیڈر اور وکیل اشونی اپادھیائے کے قانون کی تعلیم حاصل کر رہے بیٹے کی طرف سے دائر کی گئی تھی۔

Published: 16 Sep 2022, 8:50 AM IST

بیوی سے جبری جنسی تعلق کے معاملہ پر سپریم کورٹ میں سماعت، مرکز کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ نے آج بیوی سے جبری جنسی تعلق قائم کرنے کے معاملہ میں دہلی ہائی کورٹ بنچ کے تقسیم شدہ فیصلہ پر سماعت کرتے ہوئے مرکز اور دیگر کو نوٹس جاری کر دئے۔ سپریم کورٹ جبری ازواجی جنسی تعلق کو جرم قرار دینے مسئلہ پر غور کرنے کو راضی ہو گیا ہے۔ اس معاملہ پر آئندہ سماعت فروری 2023 میں کی جائے گی۔

Published: 16 Sep 2022, 8:50 AM IST

لداخ میں 4.8 شدت کا زلزلہ، نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

لداخ یونین ٹریٹری میں جمعے کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز لداخ کا ہی کوئی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی دس کلو میٹر درج ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ لداخ میں جمعہ اعلیٰ الصبح چار بجکر 19 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کا مرکز لداخ کا ہی کوئی علاقہ تھا۔ واضح رہے کہ لداخ اور جموں کشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔

Published: 16 Sep 2022, 8:50 AM IST

ہندوستان میں کورونا وائرس کے 6298 نئے کیسز

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6298 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ اس دوران 5916 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ ملک بھر اب کورونا کے 46748 معالے فعال ہیں، جبکہ یومیہ پازیٹوٹی کی شرح 1.89 فیصد ہو گئی ہے۔

Published: 16 Sep 2022, 8:50 AM IST

لکھنؤ کے حضرت گنج میں مکان کی دیوار گرنے سے حادثہ، 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک 

یوپی کی راجدھانی لکھنؤ میں لگاتار ہو رہی بارش کے درمیان مکان کی دیوار گرنے سے ہونے والے حادچہ کے دوران 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس واقعہ میں دو بچے بھی جان بحق ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعہ پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ کے حق میں 4 لاکھ روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع مجسٹریٹ اور اعلیٰ پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔ تاہم، بارش کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Published: 16 Sep 2022, 8:50 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Sep 2022, 8:50 AM IST