خبریں

ملک گیر احتجاج: کرناٹک میں سیکڑوں مظاہرین زیر حراست

آج شہریت ترمیمی قانون کے خلاف لیفٹ نے آج بھارت بند بلایا ہے، پٹنہ اور دربھنگہ میں ٹرینوں کو روکا گیا ہے، لوگ ریلوے ٹریک پر اتر کر مظاہرہ کر رہے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کرناٹک میں سیکڑوں مظاہرین زیر حراست

بنگلور: کرناٹک میں شہریت (ترمیمی) ایکٹ 2019 (سی اے اے ) کے خلاف مظاہر ہ کرنے والے سیکڑوں مظاہرین کو جمعرات کے روز حراست میں لیا گیا۔

شہر میں عوام کو احتجاجی مظاہرہ کرنے کے نتیجے میں ایس بی ایم سرکل اور ٹاؤن ہال میں حراست میں لیا گیا۔ ایس بی ایم سرکل میں مظاہرین میں بائیں بازو کے اراکین کی پولیس کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی۔ ٹاؤن ہال میں حراست میں لیا۔ ایس بی ایم سرکل میں مظاہرین میں بائیں بازو کے اراکین کی پولیس کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی۔ ٹاؤن ہال میں مظاہرین نے ’نو وائلینس‘ نو سائلینس‘ کے نعرے لگائے اور پولیس نے انھیں حراست میں لے لیا۔

ایڈیشنل پولیس کمشنر امیش کمار نے بتایا کہ شہر میں کوئی مظاہرہ نہ ہو لہٰذا حکم امتناع (دفعہ 144) نافذ کر دی گئی۔ لاء اینڈ آرڈر (امن عامہ) کو قائم رکھنے کے لیے قریب 50 کے ایس آر پی کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریاست میں حالات پرامن ہیں۔

Published: 19 Dec 2019, 10:49 AM IST

راجدھانی لکھنؤ میں بھی پُر تشدد احتجاج، کئی گاڑیاں نذر آتش

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں کئی علاقوں میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ لکھنؤ کے حسن گنج میں مظاہروں نے پرتشدد شکل اختیار کرلی، جہاں پولیس کی کئی گاڑیاں نذر آتش کر دی گئیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایک پولیس چوکی میں بھی توڑ کی گئی ہے۔ تاہم ، دیگر علاقوں میں جہاں مظاہرے ہوئے ہیں وہاں تشدد کی کوئی خبر نہیں ہے۔

راجدھانی لکھنؤ سمیت صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ متعدد مظاہرین کو پولس نے حراست میں لے لیا ہے۔

Published: 19 Dec 2019, 10:49 AM IST

یوپی کے سنبھل میں پُر تشدد احتجاج، بس نذر آتش

اتر پردیش کے سنبھل میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے۔ دریں اثنا، صدر علاقے میں بسوں کو نذر آتش کرنے کی بھی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔ پولیس کی متعدد گاڑیوں کی بھی کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

Published: 19 Dec 2019, 10:49 AM IST

کولکاتا میں مشہور فلم ساز ارپنا سین نے سی اے اے کے خلاف احتجاج میں حصہ لیا

حیدرآباد میں ریلی، پولس نے مظاہرین کو حراست میں لیا

حیدرآباد: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شہرحیدرآباد میں ریلی میں شرکت کے لئے جانے والوں کو پولس نے حراست میں لے لیا۔ نامپلی نمائش میدان سے باغ عامہ تک ریلی نکالنے کی بائیں بازو کی جماعتوں نے اپیل کی تھی جس پر نامپلی کے قریب پولس کو بڑے پیمانہ پر تعینات کردیاگیا۔ پولس نے اس ریلی میں حصہ لینے کے لئے آنے والوں بشمول برقعہ پوش مسلم لڑکیوں اور خواتین کو بھی حراست میں لے لیا۔

Published: 19 Dec 2019, 10:49 AM IST

شہریت ترمیمی بل کے خلاف سماج وادی پارٹی کا ریاست گیر احتجاج

لکھنؤ: سخت سیکورٹی انتظامات اور پورے ریاست میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے نفاذ کے درمیان ریاست کی مین اپوزیشن سماج وادی پارٹی نے جمعرات کو شہریت ترمیمی بل کے خلاف ریاستی پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا۔ راجدھانی لکھنؤ میں ایس پی اراکین اسمبلی نے ودھان بھون میں چودھری چرن سنگھ کی مورتی کے پاس صبح 9:30 احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا اور شہریت ترمیمی بل کی مخالفت میں نعرے بازی کی۔ کچھ اراکین ودھان بھون کے گیٹ پر چڑھ کر میڈیا کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔

Published: 19 Dec 2019, 10:49 AM IST

اپوزیشن لیڈر سماج وادی پارٹی ایم ایل اے رام گوند چودھری نے کہا کہ حکومت کا شہریت ترمیمی قانون آئینی اقدار کے خلاف اور ایک مخصوص کمیونٹی کو ٹارگیٹ کرنے والا ہے۔ ریاست کے دیگر حصوں سے بھی ایس پی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کرنے کی رپورٹیں موصول ہوئیں ہیں۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے روڈ اور ریل ٹریفک کو بلاک کردیا۔ لکھنؤ میں بھی مظاہرین کو روکنے کے لئے بڑے پیمانے پر سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ وہیں یو پی ڈی جی پی او پی سنگھ نے عوام سے کسی بھی قسم کے احتجاج میں شامل نہ ہونے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے احتجاج پر حکومت نے پابندی عائد کردی ہے انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کسی بھی قسم کے احتجاج میں شامل نہ ہونے دیں۔

Published: 19 Dec 2019, 10:49 AM IST

بنگلور میں مؤرخ اور مصنف رام چندر گوہا لئے گئے حراست میں

مؤرخ اور مصنف رام چندر گوہا کو بنگلور میں حراست میں لے لیا گیا ہے، وہ شہریت ترمیم قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے، ان کے علاوہ بہت سے مظاہرین کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، بنگلور میں دفعہ 144 لاگو کر دیا گیا ہے۔

Published: 19 Dec 2019, 10:49 AM IST

کرناٹک میں بائیں بازو کی جماعتوں نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بنگلور میں احتجاج

منگلور: شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے) پر الگ الگ سیاسی پارٹیوں اور تنظیموں کے دھرنے و مظاہرے کو دیکھتے ہوئے کرناٹک میں احتیاط کے طور پر حکم امتناعی نافذ کیا گیا ہے۔ یہ قدم قانون کے علاوہ حالات کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ سٹی پولس کمشنر بھاسکر راؤ نے بدھ کی رات ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ حکم فوری اثر سے جمعرات صبح چھ بجے سے 21 دسمبر آدھی رات تک نافذ رہے گا۔ اس دوران کسی بھی سیاسی پارٹی، تنظیم اور افراد کے گروپ کو کسی بھی طرح کے دھرنا و مظاہرہ یا تحریک کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس حکم میں لوگوں کو کسی بھی طرح کے دھرناو مظاہرہ، پانچ سے زائد افراد کے ایک ساتھ جمع ہونے، مہلک ہتھیار لے جانے پر پابندی ہے۔ اس دوران بائیں بازو پارٹیوں- مارکسی کمیونسٹ پارٹی اور ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی نے شہر میں مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ اس حکم پر سخت اعتراض کرتے ہوئے سابق نائب وزیر اعلی اور سینئر کانگریسی لیڈر ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہا کہ بنگلور میں تشدد کا کسی خدشہ کے بغیر حکم کو لگایا جانا حکومت طاقتوں کا بے جا استعمال کر ہی ہے۔

Published: 19 Dec 2019, 10:49 AM IST

دہلی-گروگرام ایکسپریس وے پر لگا 8 کلومیٹر طویل جام، ایک ایک گاڑی کی ہو رہی چیکنگ

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف لال قلعہ سے مارچ نکالا جانا تھا، لیکن پولس نے اس کی اجازت نہیں دی اسی کو دیکھتے مارچ نکلنے سے قبل پولس نے مظاہرین کو روکنے کے لئے ایک ایک گاڑی کی چیکینگ کر رہی ہے جس کے چلتے دہلی-گروگرام ایکسپریس وے پر 8 کلومیٹر طویل جام لگ گیا ہے۔

Published: 19 Dec 2019, 10:49 AM IST

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف كلبرگی میں مظاہرہ، 20 افراد کو حراست میں لیا

کرناٹک کے كلبرگی میں دفعہ 144 کے باوجود لوگوں نے شہریت ترمیم قانون کے خلاف مظاہرہ کیا ہے، پولس نے 20 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

Published: 19 Dec 2019, 10:49 AM IST

چندی گڑھ میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف سڑکوں پر اترے لوگ

ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں، چندی گڑھ میں لوگ شہریت ترمیم قانون اور این آر سی کے خلاف بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر اترے ہیں۔

Published: 19 Dec 2019, 10:49 AM IST

شہریت قانون کے خلاف مارچ نکلنے سے قبل لال قلعہ کے آس پاس دفعہ 144 نافذ

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف لال قلعہ سے مارچ نکالا جانا تھا، لیکن مارچ نکالے جانے سے قبل لال قلعہ کے آس پاس دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

آج شہریت ترمیمی قانون کے خلاف لیفٹ نے آج بھارت بند بلایا ہے، پٹنہ اور دربھنگہ میں ٹرینوں کو روکا گیا ہے، لوگ ریلوے ٹریک پر اتر کر مظاہرہ کر رہے ہیں، ملک کے دوسرے حصوں میں بھی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ جاری ہیں۔

Published: 19 Dec 2019, 10:49 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 Dec 2019, 10:49 AM IST