خبریں

اہم خبریں LIVE: اب تک نہیں ہو سکی عمران خان کی گرفتاری، پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس کو پیچھے دھکیل دیا!

<div class="paragraphs"><p>عمران خان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس

 

پاکستان کی پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے میں اب تک ناکام

پاکستانی پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے میں اب تک ناکام نظر آ رہی ہے۔ لاہور واقع زماں پارک میں بڑی تعداد میں پولیس نے اپنی موجودگی سے ظاہر کیا تھا کہ وہ آج ہی عمران خان کو گرفتار کر لے گی، لیکن پی ٹی آئی کارکنان انھیں کامیاب نہیں ہونے دے رہے ہیں۔ پاکستانی میڈیا پر آ رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف یعنی پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس کو زماں پارک سے دور دھکیل دیا ہے۔

Published: 14 Mar 2023, 5:22 PM IST

عمران خان کی گرفتاری کے لیے پہنچی پولیس پر پی ٹی آئی کارکنان کا پتھراؤ

عمران خان کے لاہور واقع رہائش پر پولیس کی کئی ٹیمیں موجود ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے سبھی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ حالانکہ اس درمیان پی ٹی آئی کارکنان کسی بھی حال میں عمران خان کو گرفتار نہیں ہونے دینا چاہتے۔ ناراض پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جس کے بعد پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ چھوڑی گئی۔ علاقے میں حالات کشیدہ دکھائی دے رہے ہیں۔ خبریں یہ بھی سامنے آ رہی ہیں کہ کراچی کے کئی علاقوں میں پی ٹی آئی کارکنان نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا ہے۔

Published: 14 Mar 2023, 5:22 PM IST

عمران خان کے خلاف جاری غیر ضمانتی گرفتاری وارنٹ پر آج سماعت سے عدالت کا انکار

توشہ خانہ معاملہ میں عمران خان کے خلاف جاری غیر ضمانتی گرفتاری وارنٹ کے تعلق سے ان کی لیگل ٹیم آج اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچی تھی۔ عدالت میں داخل درخواست میں وارنٹ منسوخ کرنے اور آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی تھی تاہم رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بایومیٹرک نہیں کرایا گیا ہے۔ ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست پر آج سماعت کی استدعا مسترد کردی اور درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ اب عمران خان کی درخواست پر کل رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوگی اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اس معاملے کی سماعت کریں گے۔

Published: 14 Mar 2023, 5:22 PM IST

ستیش کوشک کی موت معاملے میں وکاس مالو سے پولیس نے کی پوچھ تاچھ

مشہور و معروف اداکار و ہدایت ستیش کوشک کی موت معاملے میں سی آر پی سی کی دفعہ 174 کے تحت پولیس کارروائی کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آج وکاس مالو سے جو پوچھ تاچھ کی گئی ہے اس میں ستیش کوشک کی طبیعت بگڑنے سے لے کر ان کی موت کو لے کر سوال کیے گئے ہیں۔ وکاس مالو کی بیوی کے ذریعہ جو الزامات عائد کیے گئے ہیں، ان سے متعلق بھی سوال کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں وکاس مالو کی بیوی سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

Published: 14 Mar 2023, 5:22 PM IST

عمران خان کی گرفتاری سے قبل زماں پارک میں رینجرس کوطلب کیا گیا

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے لاہور واقع رہائش پر پولیس بڑی تعداد میں موجود ہے۔ وہ عمران خان کو گرفتار کرنا چاہتی ہے لیکن عمران خان کے حامیوں نے ان کا راستہ روکا ہوا ہے۔ پاکستانی میڈیا ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ماحول انتہائی کشیدہ ہے اور عمران خان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے مقصد سے زماں پارک میں رینجرس کو طلب کر لیا گیا ہے۔

Published: 14 Mar 2023, 5:22 PM IST

’آج عمران خان کو گرفتار کر کے ہی جائیں گے‘، ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری کا اعلان

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی (پاکستان تحریک انصاف) کے سربراہ عمران خان کے سر پر گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے اور انھیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ عمران خان گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن توشہ خانہ معاملے میں غیر ضمانتی گرفتاری وارنٹ کا سامنا کر رہے عمران کو گرفتار کرنے پولیس کی ایک بڑی ٹیم لاہور ان کی رہائش پر پہنچ چکی ہے۔ اس درمیان ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ ’’آج عمران خان کو گرفتار کر کے ہی جائیں گے۔‘‘

Published: 14 Mar 2023, 5:22 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Mar 2023, 5:22 PM IST