مدھیہ پردیش کانگریس کے نومنتخب صدر کمل ناتھ اور تشہیری مہم کمیٹی کے سربراہ جیوترادتیہ سندھیا کا بھوپال پہنچنے پر آج زوردار استقبال ہوا۔ دونوں لیڈروں کے استقبال کے لیے بڑی تعداد میں پوری ریاست سے کارکنان راجدھانی پہنچے۔ ہوائی اڈے سے کانگریس دفتر تک روڈ شو منعقد کیا گیا۔ اس روڈ شو کے دوران دونوں لیڈروں نے کارکنان اور ریاستی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ’’بی جے پی ہٹاؤ، پردیش بچاؤ‘ کا نعرہ دیا۔
Published: undefined
ممبر پارلیمنٹ جیوترادتیہ سندھیا نے اس موقع پر کہا کہ ریاست سے بی جے پی حکومت کی وداعی کا آغاز ہو گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ریاست میں نوجوان، خواتین، مزدور سبھی پریشان ہیں اور اس حکومت کو اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں۔
Published: undefined
ریاستی صدر کمل ناتھ نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی عوام اب بی جے پی سے آزادی چاہتےہیں۔ لوگوں کی آواز ہے کہ ’بی جے پی ہٹاؤ اور پردیش بچاؤ‘۔ انھوں نے مزید کہا کہ ریاست کا ہر طبقہ پریشان ہے۔ نوجوان روزگا رکے لیے بھٹک رہا ہے۔ کسان اور تاجر غمزدہ ہیں۔ خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔
Published: undefined
کمل ناتھ نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ ریاست میں تبدیلی کی ہوا چل رہی ہے اور یہ تبدیلی طے ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے لیڈروں اور کارکنان کے ساتھ بیٹھ کر آئندہ انتخابات کے لیے پالیسی جلد تیار کی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ ریاستی صدر بننے کے بعد کمل ناتھ کا اور تشہیری کمیٹی کے سربراہ بننے کے بعد جیوترادتیہ سندھیا کا یہ پہلا مدھیہ پردیش دورہ تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined