خبریں

بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کے بعد جاپان کے وزیر اعظم نے بھی کیا ہندوستان کا دورہ رَد

شہریت قانون میں ترمیم کے خلاف جاری احتجاج کے درمیان جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے اپنا ہندوستانی دورہ رد کر دیا ہے۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبدالمومن نے بھی ہندوستانی دورہ رد کر دیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

شہریت قانون میں ترمیم کے خلاف جاری احتجاجی مظاہرہ کے درمیان جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے ہندوستان کا دورہ رد کر دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرس نے لوکل میڈیا کے حوالے سے اس بات کی اطلاع دی۔ قابل ذکر ہے کہ نو منظور شدہ شہریت قانون کے خلاف ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں میں پرتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں اور اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جاپانی وزیر اعظم نے اپنا دورہ غالباً اسی کو دیکھتے ہوئے منسوخ کیا ہے۔

Published: undefined

شنزو آبے کا ہندوستانی دورہ رد کیے جانے کی خبریں جب ہندوستانی میڈیا میں پھیلیں تو اس تعلق سے ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے وضاحت کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا۔ اس ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’’یہ دورہ دونوں ممالک کے آپسی اتفاق سے ہوا ہے اور جلد ہی دونوں ممالک ایک بار پھر آپسی اتفاق سےدورہ کے لیے کوئی تاریخ طے کریں گے۔‘‘ چونکہ اس ٹوئٹ میں دورہ رد ہونے کی وجہ کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے، اس لیے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہندوستان میں شہریت قانون 2019 کے پیش نظر جاری ہنگامہ آرائی کی وجہ سےہی شنزو آبے کا دورہ رد کیا گیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل راجیہ سبھا سے شہریت ترمیمی بل (سی اے بی) پاس ہونے کے بعد بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے ہندوستان کے اس قدم پر افسوس ظاہر کیا تھا۔ بعد ازاں جمعرات کو انھوں نے اپنا دورۂ ہند بھی منسوخ کر دیا تھا۔ حالانکہ ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ اس دورۂ کے منسوخ ہونے کو سی اے بی سے جوڑ کر نہ دیکھا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined