
تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @IRCTCofficial
نئے سال کے موقع پر آئی آر سی ٹی سی مسافروں کے لیے ایک پیکج لے کر آیا ہے، جو مسافروں کو سری لنکا کی ’رامائن یاترا‘ پر لے جائے گا۔ اس پیکج کا نام ’سری لنکا، دی رامائن یاترا‘ ہے۔ اس یاترا میں زائرین کئی تاریخی اور مذہبی مقامات کی زیارت کر پائیں گے، لیکن یہ موقع ہر کسی کو نہیں ملے گا۔ اس کے لیے پہلے آؤ اور پہلے پاؤ کا حساب ہے۔ یعنی اگر آپ کو آئی آر سی ٹی سی کے اس پیکج میں شامل ہونا ہے تو آپ کو پہلے ہی اس کے لیے بکنگ کرنی ہوگی، کیونکہ اس میں صرف 35 لوگوں کو ہی شامل کیا جائے گا۔
Published: undefined
یہ سفر جے پور سے ایئر انڈیا کی فلائٹ سے شروع ہوگی جو سری لنکا کے کولمبو تک جائے گی۔ اس دوران زائرین کو قدیم مذہبی مقامات کی زیارت کے مواقع فراہم ہوں گے۔ ان میں ایک سیتا امَّن مندر ہے، جس کے بارے میں یہ مانا جاتا ہے کہ ماں سیتا کو آگ کے امتحان سے گزرنا پڑا تھا۔ اسی طرح اشوک واٹیکا ہکگلا گارڈن، وہ جگہ جہاں راون نے ماں سیتا کو رکھا تھا۔ راون غار، روایت کے مطابق یہی راون کی رہائش گاہ سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کولمبو کا وبھیشن مندر، جو بھگوان رام کے عقیدت مند اور لنکا کے راجہ وبھیشن کو وقف ہے۔ رامبوڈا کا ہنومان مندر، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ہنومان جی نے لنکا کو جلانے سے قبل یہاں قدم رکھا تھا۔ ساتھ ہی منیشورم مندر، مناوری مندر، گایتری پیڈم اور ڈیورومپولا مندر جیسے کئی اہم مذہبی مقامات کی بھی زیارت کرائے جائیں گے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ سری لنکا کے اس مذہبی سفر کے لیے زائرین کو 71440 روپے خرچ کرنے ہوں گے۔ اسی میں مسافروں کی واپسی کا ٹکٹ بھی شامل ہوگا۔ اس کے علاوہ 3 اسٹار ہوٹل میں ٹھہرنے کا انتظام، انڈین اسٹائل کا مزیدار کھانا، تمام سیاحتی مقامات کا داخلہ فیس، تجربہ کار گائیڈ کی خدمات اور یہاں تک کہ سری لنکا کا ویزا اور ٹریول انشورنس بھی اسی میں شامل ہوگا۔ سری لنکا کے اس سفر کے لیے زائرین کو آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ www.irctctourism.com کے ذریعہ بکنگ کرنی ہوگی۔
Published: undefined
یہ مذہبی سفر آئندہ سال 8 جنوری سے شروع ہوگا اور 13 جنوری تک چلے گا۔ یعنی 6 روز اور 5 رات کے لیے 71 ہزار کے پیکج میں کھانے، پینے، رہنے اور آنے جانے کا مکمل انتظام ہے۔ اس کے علاہ بھی متبادل ہے، مثلاً ایس جی ایل شیئرنگ (ایک کمرہ ایک آدمی) والوں کو 89980 روپے، ڈی بی ایل شیئرنگ (ایک کمرہ 2 آدمی) والوں کو 71440 روپے اور ٹی پی ایل شیئرنگ (ایک کمرہ 3 آدمی) والوں کو 70070 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ بچوں کے لیے بھی مختلف کرایے مقرر کیے گئے ہیں۔ بیڈ کے ساتھ بچے کا کرایہ 54765 روپے، جبکہ بغیر بیڈ والے بچوں کا کرایہ 51905 روپے ہیں۔ اسی طرح 2 سے 4 سال تک کے چھوٹے بچوں کے لیے پیکج کی قیمت 35480 روپے رکھی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined