
وزیر اعظم نریندر مودی / ویڈیو گریب
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے جاپان کی نو منتخب وزیر اعظم سانے تکائیچی سے بدھ کو فون پر بات کی اور انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔ 64 سالہ سانے تکائیچی جاپان کی پہلی خاتون وزیر اعظم ہیں، جنھوں نے شگیرو ایشیبا کی جگہ لی ہے۔ انھوں نے پی ایم مودی کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مشترکہ نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کیا۔ ساتھ ہی دونوں وزرائے اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اور جاپان کے درمیان گہرے تعلقات ہند-بحر الکاہل خطے اور اس کے باہر امن، استحکام و خوشحالی کے لیے بے حد ضروری ہے۔
Published: undefined
فون کال کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’جاپانی وزیر اعظم سانے تکائیچی کے ساتھ گرمجوشی سے بات چیت ہوئی۔ انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور اقتصادی تحفظ، دفاعی تعاون اور صلاحیتوں کو موقع دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہندوستان-جاپان کے خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے ہمارے مشترکہ وژن پر تبادلۂ خیال کیا۔‘‘
Published: undefined
اس سے قبل 21 اکتوبر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے جاپان کی نومنتخب وزیر اعظم سانے تکائیچی کو مبارک باد دی تھی۔ ان کی مبارک باد کا جواب دیتے ہوئے جاپانی وزیر اعظم سانے تکائیچی نے ’ایکس‘ پر لکھا تھا کہ ’’میں جاپان-ہندوستان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے آپ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہوں۔‘‘ ساتھ ہی تکائیچی نے کہا کہ ان کی حکومت ہندوستان، جنوبی کوریا، فلپائن اور آسٹریلیا جیسے دیگر ممالک کے ساتھ کثیر الجہتی بات چیت کو گہرا کرے گی اور ایک آزاد کھلے ہند-پیسیفک کو آگے بڑھائے گی، جہاں چین اپنی فوجی سرگرمیوں میں اضافہ کر رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز